معروف سماجی شخصیت رانا ندیم کی رہائشگاہ پر محفل میلاد، پاکستان و برطانیہ سے قرا و ثنا خواں حضرات کی شرکت – Kashmir Link London

معروف سماجی شخصیت رانا ندیم کی رہائشگاہ پر محفل میلاد، پاکستان و برطانیہ سے قرا و ثنا خواں حضرات کی شرکت

ہڈرزفیلڈ (محمد فیاض بشیر) برطانیہ میں ہر سال آقائے کائنات کے جشن ولادت باسعادت کو منانے کے لیے عاشقان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مساجد کمیونٹی ہالز اور گھروں میں چراغاں اور آقا دو جہاں کی تعلیمات کو انسانیت تک پہنچانے کے لیے روحانی محفل کا انعقاد کرتے ہیں۔ ممتاز سماجی مذہبی و کاروباری شخصیت رانا محمد ندیم نے ہڈرز فیلڈ شہر میں اپنی رہائش گاہ پر ایمان افروز محفل سجائی۔

پاکستان و برطانیہ سے قرا حضرات وثنا خواں مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور علمائے کرام نے شرکت کر کے آپ صلعم سے دلی محبت کا اظہار کر کے حاضرین محفل کے ایمان کو تازگی بخشی۔ پاکستان سے آئے حافظ محمد اعجاز چشتی کا کہنا تھا کہ ندیم بھائی کے گھر آقائے دو جہاں کی ولادت باسعادت کی خوبصورت محفل کا انعقاد ہوا دعائے رب العالمین ہے کہ وہ ہماری کاوشوں، ہمارا پڑھنا سننا قبول فرماتے ہوئے اجر عظیم عطا فرمائے۔

قاری اجمل قادری کا کہنا تھا کہ میزبان رانا ندیم عظیم کام کر رہے دعا ہے رب العالمین حضور کی شفاعت نصیب فرماتے ہوئے ہمیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور غلامی میں زندگی بسر کرنے کی ہمت و توفیق دے ۔ شبیر احمد قادری نے کہا خوبصورت محفل کا انعقاد ہوا ہماری ان کاوشوں کو رب العالمین قبول کرے ۔ قاری سبطین کاظمی کا کہنا تھا کہ محفل میں شریک قرآ حضرات و ثنا خواں مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے چار چاند لگائے سرکار کی محفل میں شریک افراد کی حاضری قبول کرتے ہوئے برکتیں نصیب فرمائے۔

میزبان رانا ندیم کے سگے ماموں چوہدری آمین نے کہا محفل میں پاکستان و برطانیہ سے قرا و ثناء خواں اور علمائے کرام کی شرکت سے ہمارے ایمان کو تازگی ملی رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا ہے کہ اپنے پیارے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے خاص برکتیں عطا کرے۔ میزبان رانا ندیم نے مہمانوں اور محفل میں شریک افراد کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے پیارے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو انسانیت تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے چائیں،برطانیہ بھر کی طرح رانا ندیم نے بھی عشق مصطفیٰ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عملی نمونہ پیش کرنے کے لیے اپنی رہائش گاہ پر ایمان کو تازگی بخشنے والی محفل کا انعقاد کر کے دنیا کو محبت و امن کا پیغام دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes