اسلامک سنٹر اوسلو میں خاتم الانبیاءؐ کانفرنس، بچوں میں تقاریر، خطاطی اور پینٹنگ کے مقابلے – Kashmir Link London

اسلامک سنٹر اوسلو میں خاتم الانبیاءؐ کانفرنس، بچوں میں تقاریر، خطاطی اور پینٹنگ کے مقابلے

اوسلو (کشمیر لنک نیوز) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں اسلامک سنٹر اوسلو ستونرکے زیراہتمام خاتم الانبیاءصلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا اہتمام کیا گیا خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کے مہمان خصوصی سینئر مذہبی سکالر مولانا محبوب الرحمان تھے پروگرام کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا جس میں پروگرام کا پہلا حصہ بچوں کے لیے مختص تھا پہلے حصے میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور تلاوت قرآن پاک ، نعت رسول مقبول ؐ اور اپنے پیارے نبی ؐ کی سیرت پر روشنی ڈالی۔

غزالی ایجوکیشن فورم کے تحت ہونے والے مقابلےمیں تقاریر ، خطاطی ، پینٹنگ وغیرہ تھی مقابلوں میں پورے یورپ سے 133 بچوں نے شرکت کی جس میں سب سے زیادہ ایک ہی جگہ سے اسلامک سنٹر اوسلو – ستوونر کے طالب علموں نے شرکت کی اور انعامات جیتے غزالی ایجوکیشن فورم کی طرف سے محترم قاری طیب نے مقابلوں میں حصہ لینے والے بچوں میں سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کیے ۔

جن بچوں نے مقابلے میں شرکت کی اور انعامات وصول کیے اُن میں ، ابراہیم شریف ، عبداللّہ فاروق ، مریم الہی ، آیان سلطان خان ، عُمر فاروق ، شایان سلطان خان ، فاطمہ زہرہ عمران ، عزیر احمد ، عبیرہ ظہیر ، مائرہ شریف ، عائزہ فاروق، عبد اللّہ طیب ، ابراہیم مکی اور حسن فاروق شامل تھے پروگرام کے دوسرے حصے کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا محترم حافظ فاروق نے تلاوت کی جبکہ معروف ثنا خوان محمدعبدالمنان اور وقاص احمد نے نعت رسول مقبولؐ پیش کی۔

اس موقع پرخاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس سےاسلامک سنٹر اوسلو ستوونر کے امام مولانا محمد جاوید نے سیرت النبی صلی اللّہ علیہ وسلم پر روشنی ڈالی مولانا محمد جاویدکےخطاب کے بعد اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی محترم مولانا محبوب الرحمان نے اپنے مخصوص انداز میں نبی آخرالزماں صلی اللّہ علیہ وسلم کی سیرت پر روشنی ڈالی پروگرام کے اختتام پر ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes