پیٹرولیم مصنوعات میں عالمی اضافے کی وجہ سے پاکستان میں مہنگائی بڑھی، میاں اختر حیات – Kashmir Link London

پیٹرولیم مصنوعات میں عالمی اضافے کی وجہ سے پاکستان میں مہنگائی بڑھی، میاں اختر حیات

کوپن ہیگن (رپورٹ شیراز خان ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب اسمبلی میاں اختر حیات جو ان دنوں ڈنمارک کے دورے پر ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی وجہ سے شور تو برپا ہے اور میڈیا اور اپوزیشن واویلا تو 24/7 کررہے ہیں حکومت بھی تسلیم کرتی ہے کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے لیکن حقیقت بیان نہیں کی جاتی کہ پیٹرولیم مصنوعات میں عالمی اضافے کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اور پیٹرول کی پروڈکشن کم ہے اور طلب زیادہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر اپنی تمام تر توانائیاں صرف کررہے ہیں کہ عوام کے مسائل سے نمٹا جائے لیکن محکمانہ طور پر کرپشن اور ذ خیرہ اندوزی اور منافع خوری نے ہمارے معاشرے میں بگاڑ پیدا کررکھا ہے جس کی وجہ سے کرپٹ سسٹم میں بہتری لانے میں وقت لگتا ہے میڈیا اور عوام کو اس بات کا اد راک ہونا چا ہئے میاں اختر حیات ڈنمارک کوپن ہیگن میں چوہدری ریاض احمد ملہوانہ اور چوہدری امتیاز احمد ملہوانہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن ڈنمارک کے مرکزی صدر چوہدری اکرم جوڑہ نے کہا کہ اورسیزز میں آباد پاکستانی پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لئے ہر پلیٹ فارم پر متحرک ہیں اور اپنے ملک کے لئے زرمبادلہ کی صورت میں ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں نظام کی بہتری کے لئے تمام تر زاتی طور پر مفادات سے بالاتر ہوکر عسکری اور سول قیادت اپنا کردار ادا کرے تاکہ ہمارا ملک بھی ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوسکے ۔

اس موقع پر سابق ڈپٹی مئیر کوپن ہیگن چوہدری ولایت، چوہدری قمر ارشد حیات چوہدری دین احمد چوہدری غضنفر علی ڈمیان راجہ فرہاد جنرل سیکرٹری ڈنمارک تحریک انصاف، افتخار احمد مڈھیر چوہدری شفقت ڈھل ,چوہدری عبدالجبار چوہدری خالد طارق اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر چوہدری ولایت نے کہا کہ مدتوں بعد پاکستان کو ایک پکا سچا اور محب وطن لیڈر عمران خان کی صورت میں ملا ہے عوام کو اپنے اس عظیم لیڈر پر اعتماد کرنا چاہئے اور اس کے دست و بازو بننا چاہیئے اور حوصلہ رکھنا چاہئے اور اپوزیشن کے ڈھول دھمکوں پر دھیان نہیں دینا چاہئے اپوزیشن لیڈر آزمودہ چہرے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے درود پاک کا ورد کرنے والوں کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں 17 نہتے لوگوں کو قتل کردیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes