پی ٹی آئی کے طرف سے ایم پی اے بن کر بہترین عوامی خدمت کا موقع ملا، چوہدری لیاقت علی بھدر – Kashmir Link London

پی ٹی آئی کے طرف سے ایم پی اے بن کر بہترین عوامی خدمت کا موقع ملا، چوہدری لیاقت علی بھدر

بارسلونا (کشمیر لنک نیوز)پاکستان تحریک انصاف سپین کے زیر اہتمام ممبران پنجاب اسمبلی چوہدری لیاقت علی بھدر اور میاں محمد اختر حیات کے اعزاز میں زیر صدارت پی ٹی آئی سپین محمد شیراز بھٹی قرطبہ ریسٹورنٹ اینڈ میرج ہال بادالونا میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں پی ٹی آئی سپین کے عہدیداران،ممبران اور کارکنان نے شرکت کی جس سے ہال اپنی تنگ دامنی پیش کر رہا تھا۔ تقریب میں نظامت کے فرائض سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سپین چوہدری عبدالصبور اور سینئر نائب صدر قاسم علی جھکڑ نے ادا کئے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت فیصل محمود نے حاصل کی۔نعت رسول مقبولؐ کی سعادت قمر بٹ نے حاصل کی۔ہال میں قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے احترام میں شرکا تقریب کھڑے رہے۔

مقررین نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کو سراہا اور کہا کہ جہاں پر موجودہ حکومت نے اوورسیز کے حوالے سے دیگر بہترین پالیسز کا علان کیا ہے وہاں ووٹ کا حق دے کر لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری لیاقت علی بھدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے ممبر پنجاب اسمبلی کے طور پر مختلف جماعتوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا لیکن جس قدر پی ٹی آئی کے طرف سے ممبر صوبائی اسمبلی بن کر وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کی دور حکومت میں بہترین عوامی خدمت کا موقع ملا ہے شاید پہلے نہ تھا موجودہ دور میں اس وقت تک میں بے شمار ترقیاتی کام اپنے حلقے کیلئے کروا چکا ہوں۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف اسپین کی قیادت کا اتنی بڑی اور آرگنائزڈ تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد اختر حیات نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کئے ہیں اور سبز پاسپورٹ کی عزت دنیا میں بہت زیادہ بڑھی ہے اور میں نے مختلف ممالک کے دورہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حکومت پاکستانی کی پالیسیوں سے انتہائی مطمئن اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا اور اوورسیز پاکستانیوں میں90فیصد پاکستانی عمران خان اور تحریک انصاف کو چاہتے ہیں۔

صدر پی ٹی آئی سپین محمد شیراز بھٹی نے معزز مہمانوں اور شرکا تقریب کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمارے پاس اسپین بھر میں ایک بہترین ٹیم موجود ہے اور ہم پی ٹی آئی سپین کو پارٹی کے بنیادی آئین کے مطابق منظم و مضبوط کریں گے۔دیگر مقررین میں سابق صدر پی ٹی آئی سپین شہزاد اصغر بھٹی،چوہدری کلیم الدین وڑائچ،سینئر راہنما پی ٹی آئی سپین ڈاکٹر عرفان مجید،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سپین ریجن ویلنسیا میاں شاہد حمید آرائیں،صدر پائیس باسکوریجن حاجی جاوید عالم،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سید فریاد حسین شاہ،صدر کاتالونیا ریجن پی ٹی آئی سپین چوہدری بختاور ورک،سینئر نائب صدر خاور شہزاد دھوتڑ،سیکرٹری جنرل کاتالونیا ریجن پی ٹی آئی سپین محمد شہباز جرال،نائب صدر پی ٹی آئی سپین چوہدری امتیاز احمد،آرگنائزر پی ٹی آئی سپین چوہدری مدثر نون،سینئر راہنما پی ٹی آئی سپین چوہدری شفیق جھکڑ،نائب صدر پی ٹی آئی سپین راجہ ارسلان قاسم،سینئر راہنما پی ٹی آئی سپین سید فخر حسین شاہ اور دیگر شامل تھے۔تقریب میں اسپین کی نیشنل باڈی اور کاتالونیا ریجن میں تنظیم سازی کے حوالے سے نوٹیفکیشن بدست ممبران پنجاب اسمبلی دیئے گئے۔تقریب میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی پیدائش کے دن کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes