بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت میں مصروف تنظیم کیچ ہاسپایس کے چیریٹی ایونٹ کا حصہ بننے پر خوشی ہے؛ عتیق ملک – Kashmir Link London

بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت میں مصروف تنظیم کیچ ہاسپایس کے چیریٹی ایونٹ کا حصہ بننے پر خوشی ہے؛ عتیق ملک

لوٹن (کشمیر لنک نیوز) اس امر میں کوئی شک نہیں کہ برطانیہ میں آباد مسلمان کمیونٹی خیراتی کاموں میں تمام کمیونیٹیز سے آگے ہے اسی لیئے چیریٹی تنظیمیں اپنی تقاریب میں خوشحال مسلمانوں کو ضرور مدعو کرتی ہیں۔ کیچ ہاسپائس بھی ایسی ہی ایک چیریٹی ہے جو مستحق افراد کو صحت کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ اس چیریٹی کے زیراہتمام فنڈ ریزنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

لوٹن ہو اسٹیٹ والڈ گارڈن میں منعقدہ اس تقریب کی خاص بات دیدی زیب سجے سنورے ہاتھیوں کے ماڈلز کی نیلامی تھی۔ جس سے حاصل ہونے والی رقم ان کے کام کو فنڈ دینے کے لیے کیچ ہاسپیس کو دی گئی۔ تقریب میں شرکت کے بعد لبرٹی لاء سالیسیٹرز کے عتیق ملک نے فخر سے اعلان کیا کہ لبرٹی لاء سالیسیٹرز نے جادوئی ہاتھیوں میں سے ایک جیت لیا جبکہ اجتماعی طور پر ان ہاتھیوں کی نیلامی سے دولاکھ پائونڈز سے زائد رقم اکٹھی ہوئی۔

اس موقع پر عتیق ملک کا کہنا تھا کہ کیچ ہاسپس سے پاکستانی کشمیری کمیونٹی بھی بہت استفادہ کرتی ہے جبکہ وہ واحد پاکستانی کشمیری ہی نہیں واحد ایشیائی تھے جنہوں نے اس خیراتی کاز میں استعمال کیے گئے فن پارے یعنی ہاتھیوں میں سے ایک کے لیے بولی دے کر اسے حاصل کیا اب وہ اسے اپنے دفتر کے باہر تنصیب کریں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ خیراتی کاموں میں حصہ لے کر دلی سکون ملتا ہے۔ کوویڈ کی وباء کے دوران لوٹن میں مختلف تنظیموں اور کاروباروں نے اس بات کو اسپانسر کیا تھا کہ شہر کے ارد گرد پینٹ شدہ ہاتھیوں کو رکھا جائے تاکہ لوٹن کے لوگوں کو خوشی اور مسرت فراہم کی جا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes