نوجوان نسل اولیائے کرام کے نقش قدم پر چل کر معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ سید علی عباس بخاری – Kashmir Link London

نوجوان نسل اولیائے کرام کے نقش قدم پر چل کر معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ سید علی عباس بخاری

آشٹن انڈر لائن (محمد فیاض بشیر)حضور غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس اور ماہانہ حلقہ درود و ذکر کی مناسبت سے منہاج القرآن آشٹن نے آشٹن سنٹرل مسجد میں روح پرور و ایمان افروز محفل کا انعقاد کیا جس میں صاحبزادہ حافظ سید اور علی عباس بخاری نے شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی زندگی کا احاطہ کر کے محفل میں شریک نوجوانوں بچوں بڑوں اور خواتین کے ایمان کو تازہ کرتے ہوئے اولیائے کاملین کی زندگی کو اپنانے پر زور دیا ۔

اس موقع پر صاحبزادہ حافظ سید علی عباس بخاری کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن آشٹن نے روحانی محفل کا انعقاد کیا تاکہ نوجوان نسل کو اولیائے کرام اور صلحائے کرام کی طرز زندگی بارے بتایا جائے تاکہ وہ انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے اچھا انسان اور مسلمان بن کر اس معاشرے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں ۔ آصف حبیب ملک کا کہنا تھا کہ روحانی محفل میں خاندان بھر کے افراد نے شرکت کر کے خوشی محسوس کی کیوں کہ یہ ایک روحانی محفل تھی ۔ چوہدری غضنفر نے کہا ہم نے سالانہ عرس مبارک حضرت غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کا انعقاد کیا جس کا مقصد نوجوان بچوں کو مسجد کی طرف راغب کرنا ہے۔ روحانی محفل کی کیفیت پورا ماہ یاد رہتی ہے کیونکہ ہم ہر ماہ درود و ذکر کی محفل کا انعقاد کرتے ہیں ۔

حاجی محمد اشفاق وارثی نے مسجد انتظامیہ دوست احباب قریبی رفقا کا دلی شکریہ ادا کیا جنکے تعاون سے سالانہ عرس مبارک حضرت غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ اور ماہانہ حلقہ درود و ذکر کی بابرکت محفل کا انعقاد ممکن ہوا۔ منہاج القرآن آشٹن نے شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک پر روحانی محفل کا انعقاد کر کے نوجوان نسل کو اولیائے کرام کی تعلیمات سے آگاہی دیکر معاشرے کی بہتری کے لیے احسن اقدام اٹھایا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes