بشپ آف بیڈ فورڈ ڈاکٹر رچرڈ ایٹکنسن کا انٹر فیتھ گروپ کے ہمراہ مرکزی مسجد لوٹن کا دورہ – Kashmir Link London

بشپ آف بیڈ فورڈ ڈاکٹر رچرڈ ایٹکنسن کا انٹر فیتھ گروپ کے ہمراہ مرکزی مسجد لوٹن کا دورہ

لوٹن (کشمیر لنک نیوز) برطانیہ میں بسنے والے مسلمان قانون کی پابند اور ملک و قوم سے محبت کرنے والے امیگرینٹس ہیں جنہوں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں، ان خیالات کا اظہار بشپ آف بیڈفورڈ رائٹ ریورنڈ ڈاکٹر رچرڈ ایٹکنسن نے مرکزی مسجد ویسٹ بورن روڈ لوٹن کے مختصر دورے کے موقع پر کیا۔ وفد میں انٹرفیتھ گروپ کے ارکن بھی شامل تھے۔

اس موقع پر مہمان کو مسجد کا مکمل دورہ کرایا گیا اور کمیونٹی کو مہیا کی جانے والی سہولتوں سے آگاہی دی گئی۔ لوٹن اسلامک کلچرل سوسائٹی کے سینئر عہدیدار حاجی چوہدری محمد قربان ، خطیب علامہ حافظ اعجاز احمد، ایڈمن قاسم اور دیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں بتایا کہ اسلام میں مہمانوں اور پڑوسیوں کے ساتھ کس طرح کے حسن سلوک کی تلقین کی گئی ہے۔

غیر مسلم وفد کو بتایا گیا کہ اسلام کسی کمزور اور حتیٰ کہ دوران جنگ پھلدار درختوں کے نقصان سے بھی منع فرماتا ہے اسلئے سچا مسلامن کبھی دہشت گرد نہیں ہوسکتا بلکہ اسکا لبادہ اوڑھ کر کچھ لوگ فوائد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس موقع پر وفد اور مسجد کمیٹی کے ارکان نے لوٹن میں جرائم، غربت اور ذہنی مسائل کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور ان امور پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes