بارسلونا کے علاقے پلاسا تتوان میں آگ لگنے کے واقعے میں پاکستانی خاندان ہلاک – Kashmir Link London

بارسلونا کے علاقے پلاسا تتوان میں آگ لگنے کے واقعے میں پاکستانی خاندان ہلاک

بارسلونا(کشمیر لنک نیوز)بارسلونا کے پلاسا تتوان میں آگ لگنے کے واقعے میں دو کم سن بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

آگ سڑک پر واقع بینک کے ایک پرانے دفتر میں لگی اوریہ خاندان وہاں تقریباً 2 سال سے مقیم تھا،جاں بحق ہونے والوں میں دو بچوں کی عمریں ایک سال اور تین سال بتائی گئی ہیں، خاندان کا سربراہ پاکستانی تھا جبکہ اس کی اہلیہ رومانین تھی۔

واقعے میں چارافرادکو سانس لینے میں دشواری کے باعث حالت خراب ہونے پر ہسپتال بھیج دیا گیا، ان میں سے دوکو ہسپتال دل مار اور دوکو ہسپتال سانت پاؤ میں داخل کرادیا گیا ہے۔

میئر آداکولاؤ نے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہاکہ یہ خاندان بدستور سوشل سیکورٹی کے ادارے سے وابستہ تھا اور ہم ان کی خراب معاشی حالت سے باخبر تھے،رواں سال میں بارسلونا میں یہ آتشزدگی کا پانچواں واقعہ ہے جس کا اختتام ہلاکتوں پر ہوا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes