برطانوی موسیقار راجر واٹرس نے مودی کو خرم پرویز کی گرفتاری پر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا – Kashmir Link London

برطانوی موسیقار راجر واٹرس نے مودی کو خرم پرویز کی گرفتاری پر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

لندن(مونا بیگ) برطانوی موسیقار اور سابق راک بینڈ پنک فلائیڈ کے بانی رکن راجر واٹرس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کی گرفتاری پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’ارے مودی، خرم کو تنہا چھوڑ دو!‘۔

برطانوی موسیقار نے سماجی کارکن خرم پرویز کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے ایک اکاؤنٹ کے جواب میں کہا تھا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب راجر واٹرس نے بھارتی حکومت کو سماجی کارکنوں کے خلاف اقدامات پر للکارا ہے۔

اقوام متحدہ اور کئی سماجی حقوق کے علمبردار اداروں نے خرم پرویز کی گرفتاری پر تنقید کی ہے۔ اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق میری لالر نے خرم پرویز کی گرفتاری کو ’پریشان کن‘ قرار دیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes