مسلم لیگ (ق) برطانیہ کے زیراہتمام بانی پاکستان کے 145ویں یوم ولادت پر تقریب کا اہتمام – Kashmir Link London

مسلم لیگ (ق) برطانیہ کے زیراہتمام بانی پاکستان کے 145ویں یوم ولادت پر تقریب کا اہتمام

ملٹن کینز (شیراز خان) پاکستان مسلم لیگ قا ئد اعظم کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کے 145ویں یوم ولادت پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) برطانیہ کے رہنما وچیئرمین اوورسیز پاکستان کشمیر ویلفیئر کونسل راجہ شکیل حیدر نے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم برصغیر کے مسلمانوں کے محسن عظیم ہیں، قائداعظم نے مسلمانوں کو الگ وطن کے حصول کے لئے آزادی کی تڑپ پیدا کی۔

زندہ قومیں اپنے رہبروں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، قائد اعظم کے فرمودات اور نظریات ہی ملکی استحکام کی ضمانت ہیں،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) قائداعظم محمد علی جناح کے فلسفے کے عین مطابق جمہوریت کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ق) برطانیہ کے رہنمائوں اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی ۔

تقریب میں بابائے قوم کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی اور سب نے مل کر قائداعظم ڈے کا کیک کاٹا۔تقریب کے اختتام پر پارٹی قائد چوہدری شجاعت کی صحت وتندرستی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،تقریب سے مسجد کمیٹی کے صدر ملک قاسم ، گرین لا سولیسٹر کے سولیسٹر چوہدری سرفراز ، رائیل سویٹ کے راجہ اکمل ایاز اور راجہ امجد ایاز ،چوہدری شوکت، ارشد کیانی ، وحید کیانی ، راجہ فیاض نے بھی خطاب کیا ،تقریب میں استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes