بانی پاکستان قائداعظم کے بتائے ہوئے سنہری اصول ہماری رہنمائی کا ذریعہ ہیں، سفیر پاکستان ناروے بابر امین – Kashmir Link London

بانی پاکستان قائداعظم کے بتائے ہوئے سنہری اصول ہماری رہنمائی کا ذریعہ ہیں، سفیر پاکستان ناروے بابر امین

اوسلو (کشمیر لنک نیوز) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کےحوالے سے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان تھے، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے سید نعمت علی بخاری نے کیا جب کہ اسٹیج سیکرٹری کےفرائض چوہدری افضال نے سرانجام دئیے، تقریب سے سفیر پاکستان بابر امین ،چوہدری مدثر علی ،ویلفیئر کمیونٹی کونسلر پاکستان ایمبیسی خالد محمود، ماسٹر بشیر ،سید نعمت علی بخاری ،سید خالد حسین شاہ، میکائیل احمد نے خطاب کیا۔

اس موقع پر قائد اعظم کے حوالے سے دو بچوں چوہدری الیاس علی اور چوہدری یعقوب علی کے درمیان مکالمہ بھی ہوا جسے سراہا گیا۔سفیر پاکستان بابر امین نےجنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ چوہدری مدثر علی اور پاکستانی کمیونٹی نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا ۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ اس دن کے حوالے سے میرا پیغام یہی ہے کہ قائداعظم کے بتائے ہوئے اصول ہمارے لئے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔اگر ہم اس پر عمل کریں گے توانشاء اللہ پاکستان ترقی کرے گا۔تقریب میں ملی نغمہ بھی پیش کیا گیا۔

سفیر پاکستان بابر امین نے چوہدری مدثر علی اور ان کے بیٹے چوہدری الیاس علی کےہمراہ قائداعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ یاد رہے کہ اسی دن 25 دسمبر کو چوہدری مدثر علی کے بیٹے چوہدری الیاس علی کی بھی سالگرہ تھی،تقریب میں سفیرپاکستان بابر امین کو چوہدری مدثر علی نے اپنے بیٹے چوہدری الیاس علی کے ہمراہ تحفہ دیا جب کہ ویلفیئر کمیونٹی کونسلر پاکستان ایمبیسی خالد محمود کو ملک حمزہ سلطان، چوہدری تنویر نے ماسٹر بشیر، سید نعمت علی بخاری نے چوہدری زاہد اسلم، ویلفیئر کمیونٹی کونسلر خالد محمود نے پی ٹی آئی کھاریاں کے نائب صدر سید خالد حسین شاہ، سفیر پاکستان بابر امین نے صائقہ نسیم ،ماسٹربشیر نے چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں،سید نعمت علی بخاری نے میکائیل احمد اور چوہدری الیاس علی کو پھول پیش کیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes