سکاٹ لینڈ میں پاکستان قونصلیٹ کے تعاون سے پاکستانی مسیحی برادری کیلئے کرسمس تقریبات کا انعقاد – Kashmir Link London

سکاٹ لینڈ میں پاکستان قونصلیٹ کے تعاون سے پاکستانی مسیحی برادری کیلئے کرسمس تقریبات کا انعقاد

ایڈنبرا (کشمیر لنک نیوز) گلاسگو میں کرسمس کے موقع پر پاکستانی قونصلیٹ اور گلاسگو کے پرئینگ ہینڈ ایشین چرچ میں دو بڑی تقریبات منعقد ہوئیں، جن میں پاکستانی مسیحی برادری کے رہنمائوں نے مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ حصہ لیا۔

پاکستان قونصلیٹ میں ہونے والی تقریب میں قونصل جنرل پاکستان سید زاہد رضا نے پوری مسیحی برادری کو اس خوشی کے موقع پر دلی مبارکباد دی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں ایک اہم کردار ادا کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

سید زاہد رضا نے کہا کہ وہ کرسمس کی تقریب بڑے پیمانے پر منعقد کرنا چاہتے تھے لیکن کورونا کی پابندیوں کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا۔ پرئینگ ہینڈ ایشین چرچ کی تقریب میں صدر مورس یعقوب نے تمام شرکا کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔

پیسٹر لیبن تاج نے انجیل مقدس سے اقتباسات پڑھ کر سنائے جب کہ عمانویل عنایت نے مذہبی گیت گائے۔ تقریب میں ممتاز مسیحی رہنما مسٹر ندیم، مسٹر آصف، مسٹر طاہر اور مسٹر راورک بمعہ اپنے خاندانوں کے شریک ہوئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes