اہلیان لوٹن کی جانب سے پوٹھوہاری محفل شعر خوانی کا انعقاد، کشمیر کے نامور شعرا کی خصوصی شرکت – Kashmir Link London

اہلیان لوٹن کی جانب سے پوٹھوہاری محفل شعر خوانی کا انعقاد، کشمیر کے نامور شعرا کی خصوصی شرکت

لوٹن (شیراز خان) اہلیان لوٹن نے پوٹھوہاری محفل شعر خوانی کا انعقاد کیا جس میں کشمیر کے نامور شاعر خان مجتبٰی خان اور راجہ امجد ایاز اور فنکاروں نے حصہ لیا سٹیج سیکریٹری کے فرائض راجہ محمد اکمل نے سر انجام دئیے محفل کا آغاز شمروز کیانی کی تلاوت کلام سے ہوا۔

پروگرام میں کونسلر اور سابق مئیر وحید اکبر ، راجہ شکیل حیدر ملٹن کینز ، ملک ابرار، سردار نبیل، چوہدری نواز کے علاوہ آزاد کشمیر اور پاکستان خطہ پوٹھوار کی لوٹن کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

محفل رات گئے تک جاری رہی اور کشمیری پوٹھواری شعر خوانی کے شوقین نوجوان محفل میں بھنگڑے ڈالتے رہے اور ڈھولک کی تھاپ پر رقص کرتے رہے اور محظوظ ہوتے رہے پروگرام براہ راست آزاد کشمیر اور خطہ پوٹھوار میں یو ٹیوب پر دکھانے کا اہتمام کی گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes