ہمارے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی انہیں انصاف ملنا چاہیئے؛ صدر مسلم لیگ ن ناروے – Kashmir Link London

ہمارے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی انہیں انصاف ملنا چاہیئے؛ صدر مسلم لیگ ن ناروے

اوسلو( کشمیر لنک نیوز) مسلم لیگ (ن) ناروے کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مسلم لیگ (ن )ناروے کے چیئرمین نزیرخالد بٹ مسلم لیگ (ن)کے صدر شاہد تنویر بٹ مسلم لیگ یورپ یوتھ ونگ کے وائس چیئرمین اور پریس سیکرٹری ذوالفقار گوندل، فنانس سیکرٹری منورحسین ڈار،ملک آصف حسین اور دیگر نےشرکت کی، اس موقع پر مسلم لیگ ن ناروے کےچیئرمین نذیر خالد بٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں ہماری لیڈر شپ کو مسلسل پریشان کیا جارہا ہے۔رہنماؤں پر جعلی کیس بنا کر جیل میں ڈال دیتے ہیں۔

انہوںنے مطالبہ کیا کہ لیگی قیادت پر قائم جعلی مقدمات فوری ختم کیے جائیں۔اقامہ کی بنیاد پر انہوں نے ہمارے لیڈر کو اقتدار سے اتارا تھا لیکن اس سے بھی کچھ نہیں نکلا جبکہ پی ٹی آئی کے 53 کیس نکلے ہیں اوراگر آپ کسی جماعت کے لیڈر کو اقامہ کی بنیاد پر نکال سکتے ہےتو پھر جس جماعت پر 53 کیس ثابت ہوئےہیں ان کو بھی نکالنا چاہیے اور قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔مسلم لیگ ن ناروے کے صدر شاہد تنویر بٹ نے کہا کہ اگر آپ کنٹونمنٹ بورڈ کے پی کے میں بلدیاتی الیکشن اور ضمنی انتخابات کے نتائج دیکھیں تو اس میں مسلم لیگ ن کوواضح برتری حاصل ہے، جعلی مقدمات کے سلسلے میں ہمارالیڈر بیشک ملک سے باہر بیٹھا ہے لیکن پاکستان کے بہادر عوام اپنے مخلص لیڈر کو چاہتے ہیں اور ان سے پیار کرتے ہیں، ان رزلٹ کے نتائج کےسلسلے میں پاکستانی عوام چاہتے ہیں کہ میاں نواز شریف واپس آئیں اور انشاء اللہ ہمارے قائد میاں نواز شریف دوبارہ پاکستان کی قیادت کریں گے۔

تقریب میں مری سانحہ میں ہونے والی اموات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی ۔ملکی تاریخ میں سانحہ مری جیسا واقعہ کبھی پیش نہیں آیا، ملک سمیت پوری دنیامیں پاکستانی کمیونٹی سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ افسردہ ہیں، اس سانحے نے کئی سوالات کھڑے کئے ہیں، مسلم لیگ یورپ یوتھ ونگ کے وائس چیئرمین اور پریس سیکرٹری ذوالفقار گوندل نے کہا کہ مری سانحہ بہت ہی افسوسناک ہے، اس میں حکومت کی جتنی بھی نا اہلی کہی جائے وہ کم ہے، کیونکہ ہرشہری کی جان و مال کی حفاظت کرنا گورنمنٹ کی ذمہ داری ہوتی ہے اور حکومت گاڑی میں گیس کا پھیلاؤ یا خراب موسم کو وجہہ بتاکر اپنی نااہلی کو نہیں چھپا سکتی۔

50% LikesVS
50% Dislikes