ذوالفقار علی بھٹو پاکستان اور عالم اسلام کے لیڈر تھے جنہوں نے عام آدمی کو سیاسی شعور دیا ، سرور رانجھا – Kashmir Link London

ذوالفقار علی بھٹو پاکستان اور عالم اسلام کے لیڈر تھے جنہوں نے عام آدمی کو سیاسی شعور دیا ، سرور رانجھا

گلاسگو (کشمیر لنک نیوز)رابطہ سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ سرور رانجھا نے ذوالفقار علی بھٹو کی یوم پیدائش پر تقریب کا اہتمام کیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی اسکاٹ لینڈ سینئر نائب صدر تنویر احمد گیلانی۔ انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی گلاسگو حبیب احمد ریاض اور دیگر ر رہنمائوں نے شرکت کی۔

اس تقریب کے موقع پر سب کارکنوں نے کیک کاٹا اس تقریب میں سرور رانجھا رابطہ سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ نے کہا ذوالفقار علی بھٹو پاکستان اور عالم اسلام کے لیڈر تھے جنہوں نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا پاکستان کو آئین دیا مزدوروں کو حقوق دیئے عام آدمی کو سیاسی شعور دیا اس تقریب میں انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی گلاسگو حبیب احمد ریاض نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو جیسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ایوب خان کی حکومت سے علیحدگی ان کی سیاسی زندگی کا پہلا بڑا امتحان تھا جس پر وہ پورے اترے۔

نومبر 1967 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور محض تین سال بعد ہی صرف 44 سال کی عمر میں وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالا۔1979 میں پھانسی کے بعد آج بھی وہ کروڑوں لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں۔سید تنویر احمد گیلانی سنیر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی اسکاٹ لینڈ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت کے لیے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم لیڈر تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes