شاہ محمود قریشی دورہ اسپین کے بعد وطن واپس، دونوں ممالک میں تجارت اور اقتصادی امور پر بات چیت – Kashmir Link London

شاہ محمود قریشی دورہ اسپین کے بعد وطن واپس، دونوں ممالک میں تجارت اور اقتصادی امور پر بات چیت

میڈرڈ (کشمیر لنک نیوز) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سپین کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے پاکستان روانہ ہوگئے، سپین میں تعینات پاکستانی سفیر شجاعت راٹھور اور وزارتِ خارجہ اسپین کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا۔ انہوں نے اپنے سپین میں قیام کے دوران، اپنے ہسپانوی ہم منصب اور ہسپانوی پارلیمنٹ کے اراکین سے ملاقاتوں کے علاوہ پی ٹی آئی سپین کے عہدیداران سے بھی ملاقات کی۔ وزیر خارجہ کو دورہ سپین کی دعوت ان کے ہسپانوی ہم منصب جوزے مینوئل الباریس بیونو نے دی تھی۔

دورے کے آغاز پر وزیر خارجہ کی سیکرٹری جنرل یو – این ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن (UNWTO) کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی۔ سپین میں پاکستان کے سفیر شجاعت راٹھور بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔ یو این، ڈبلیو ٹی او کے سیکرٹری جنرل “زوراب پولولیکا شویلی”نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل “زوراب پولولیکا شویلی”کو آئندہ چار سالہ مدت، (2022 تا 2025) کے لیے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر، دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

وزیر خارجہ نے سیاحت کے فروغ اور ورثے کے تحفظ کے ضمن میں UNWTO کے موثر کردار کو سراہا، انہوں نے اپنے پیزبان کو بتایا کہ یتلے ساحلوں سے لیکر پرشکوہ پہاڑوں تک، پاکستان میں بہت سے سیاحتی مقامات موجود ہیں۔ حکومت_ پاکستان، سیاحوں کی سہولت کیلئے ای ویزہ کے اجراء سمیت متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری کو پیش نظر رکھتے ہوئے، بہت سے ممالک نے اپنی ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کی ہے۔ وزیر خارجہ نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے کی ڈیجیٹائزیشن اور تکنیکی معاونت کیلئے UNWTO ٹیم کی مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کی توقع کا اظہار کیا ۔

سیکرٹری جنرل یو این، ڈبلیو ٹی او نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے مقامات ایسے ہیں جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں – بڑے پیمانے پر کرونا ویکسینیشن کے بعد سیاحوں کی نقل و حرکت میں بہتری متوقع ہے سیکرٹری جنرل یو این ڈبلیو ٹی او نے سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے سیاحت کے فروغ کیلئے بھرپور معاونت کی فراہمی کا یقین دلایا۔

اس سے قبل وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی میڈرڈ میں اسپین کی وزارتِ تجارت، صنعت و سیاحت آمد پر اسپین کی وزیر صنعت و تجارت و سیاحت نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی، سپین کی وزیر تجارت، صنعت و سیاحت، محترمہ ماریا رئیس ماروٹو الیرا سے ملاقات۔ دوران ملاقات، پاکستان اور سپین کے مابین دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دریں اثنا شاہ محمود قریشی نے اپنے اس دورہ میں پارٹی رہنمائوں کو خصوصی ٹائم دیا۔ ان سے ملاقات کرنے والے وفد میں صدر پی ٹی آئی اسپین محمد شہزاد، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سپین، عبدالصبور، صدر پی ٹی آئی میڈرڈ ریجن قیصر صدیق، صدر پی ٹی آئی کاتالونا علی بختاور، سیکرٹری جنرل ویلنشیا ریجن میاں شاہد حمید، صدر ویلنشیا ریجن، خرم شہزاد، نائب صدر پی ٹی آئی اسپین ،محمد اختر خان، نائب صدر پی ٹی آئی میڈرڈ، عاصم ریاض سمیت پی ٹی آئی اسپین چیپٹر کے عہدیداران شامل تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes