سفارتخانہ پاکستان کی سویڈن میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کی تشہیری مہم، برانڈ ایمبیسڈرز کی تعیناتی – Kashmir Link London

سفارتخانہ پاکستان کی سویڈن میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کی تشہیری مہم، برانڈ ایمبیسڈرز کی تعیناتی

سٹاک ہوم (کشمیر لنک نیوز) روشن ڈیجیٹل اکائونٹ(آر ڈی ای) کی معلوماتی مہم کو تیز کرنے کے حوالے سے سفارتخانہ پاکستان برائے سویڈن و فِن لینڈ نے سویڈن میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹ برانڈ ایمبسڈرز کی اعزازی تعیناتی کا سلسلہ شروع کردیاہے۔سفیرِپاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے اس حوالے سے مالمو شہر کا خصوصی دورہ کیا اور مالمو شہر سے نامزد آر ڈی اے برانڈ ایمبیسڈرز کے ساتھ ملاقات کی جہاں انہیں آر ڈی اے مہم کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کی گئی۔

گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظہور احمد نے کہا کہ مالمو شہرپاکستانی کمیونٹی کی آبادی کے لحاظ سے سویڈن کا دوسرا بڑا شہر جبکہ صوبے کا دارلخلافہ بھی ہے لہٰذا اس شہر میں ہمیں روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کی تشہیری مہم کی ضرورت ہے، اسٹاک ہوم اور اس متصلہ شہروں سے تو لوگ براہ راست سفارتخانے تک رسائی حاصل کرتے ہیں مگر دور دراز شہروں میں خصوصا جہاں پاکستانی کمیونٹی کی زیادہ تعداد موجود ہے وہاں تک مفید معلومات پہنچانے کے لئے ہم نے برانڈ ایمبسڈرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں ہم نے مالمو میں تین برانڈ ایمبیسڈرز شاہی ایوارڈ یافتہ بزنس مین جمشید گِل، زبیر حسین اور محمد سرور کو اعزازی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔

اس حوالے سے انہوں نے بتایاکہ ہم نے ایسے افراد کو یہ ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے سویڈن بھر کے مختلف شہروں میں پاکستانی حلقوں سے روابط ہیں اور وہ متواتر کاروباری اور سماجی سرگرمیوں کے حوالے سے مختلف شہروں کا دورہ بھی کرتے ہیں۔ایسے افراد کو ذمہ داریاں سونپنے سے آر ڈی اے کے حوالے سے کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد تک ہمارا پیغام بآسانی پہنچے گا۔

جمشید گِل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سفارتخانہ پاکستان نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ہمیشہ سے ہی کیمونٹی کے لئے احسن اقدام کئے ہیں اور یہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جتنا ممکن ہوسکے گا ہم کمیونٹی کے ہر فرد تک آرڈی اے کی مکمل معلومات فراہم کریں گے،زبیر حسین کا کہنا تھا کہ سفارتخانے کی جانب سے آر ڈی اے کے حوالے سے متعدد ویبنار منعقد کئے گئے جو کہ بلاشبہ بہت فائدہ مندرہے مگر یہ کمیونٹی کے خواندہ افراد کے لئے کارآمد رہے ہماری کمیونٹی میں ایسے افراد بھی ہیں جو ناخواندگی کے باعث آن لائن ویبنار میں یا تو شرکت نہیں کر پاتے یا پھر وقت کی کمی کی وجہ سے لوگ مفید معلومات سے محروم رہتے ہیں، ہماری ہر ممکن کوشش رہے گی کہ سب تک اس قسم کی معلومات کو بروقت پہنچایا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes