پریس کلب کے سینیئر رکن اسرار راجہ کے والد محترم کی وفات پر صدر کلب کی وفد کے ہمراہ تعزیت – Kashmir Link London

پریس کلب کے سینیئر رکن اسرار راجہ کے والد محترم کی وفات پر صدر کلب کی وفد کے ہمراہ تعزیت

لوٹن (شیراز خان) پاکستان پریس کلب مجلس عاملہ کے رکن ،مقامی صحافی اسرار احمد راجہ کے والد راجہ ذوالقرنین کی وفات پر پاکستان پریس کلب یوکے کے صدر مبین چوہدری نے وفد کیساتھ ان کے گھر جا کر تعزیت کی اور ان کے لئے دُعا مغفرت کی۔

اس موقع پر سینئرنائب صدر شیراز خان، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مسرت اقبال،لوٹن برانچ کے صدر اسرار خان،نثار گلشن ، آصف شریف ،لائق علی خان ،منصف چوہدری،سید صفدر بخاری،جمیل منہاس ،عتیق الرحمان نے شرکت کی۔اس موقع پر اسرار احمد کے چچا محمود اقبال اور بھا ئی راجہ ذوالفقار احمد بھی موجود تھے۔

قبل ازیں مرکزی جامع مسجد کے چیئرمین محمد قربان چوہدری، ڈپٹی لیڈر آف دی کونسل راجہ محمد اسلم خان، سابق مئیر ریاض بٹ ، سابق مئیر کونسلر وحید اکبر راجہ ،سابق مئیر طاہر ملک ،فیاض قریشی ،مرسی یونیورسل کے چیئرمین نزیر قریشی ،کونسلر آصف مسعود چوہدری ،پروفیسر امتیاز چوہدری ،علامہ پروفیسر مسعود اختر ہزاروی ،پروفیسر ممتاز بٹ ، علامہ حافظ ساجد ،حافظ احسان ،فیصل قریشی، امجد السلام بٹ،محمد امجد بٹ سمیت دیگر سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات نے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا مغفرت کی۔

اسرار احمد راجہ والد کی وفات سے پہلے اپنے آبائی گھر کالا ڈب روانہ ہوگۓ تھے۔جنازہ اور تدفین کے بعد واپس برطانیہ پہنچ گۓ ہیں ۔اس موقع پر اسرار احمد نے تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes