عمران خان سےاظہار یکجہتی کیلئے پی ٹی آئی کارکنان کا سلاؤ ہائی اسٹریٹ میں احتجاجی مظاہرہ – Kashmir Link London

عمران خان سےاظہار یکجہتی کیلئے پی ٹی آئی کارکنان کا سلاؤ ہائی اسٹریٹ میں احتجاجی مظاہرہ

سلاؤ (مسرت اقبال) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے پاکستان میں حکُومتی تبدیلی کیخلاف اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لئے سلاؤ ہائی اسٹریٹ میں مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی۔

سلاؤ کی ہائی اسٹریٹ میں پی ٹی آئی کارکنان نے نئی حکُومت کیخلاف بھرپُور احتجاجی مظاہرہ کیا، شرکاء نے حکُومت مخالف پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے اور شدید نعرہ بازی کرتے رہے۔ حکُومتی تبدیلی پر شدید رنج اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کیساتھ اظہار یکجہتی کیا اور پاکستان میں فوری انتخابات کا مطالبہ بھی کیا۔

مظاہرہ میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جو عمران خان کے حمایتی اور پُرامید تھے کہ آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے حکُومت بنائے گی۔شرکاء کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بیرونی ایجنڈے سے ہٹا کر پاکستان کیخلاف منظم سازش رچی گئی۔ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لئیے فکرمند ہیں اور پاکستان کیخلاف اندرونی اور بیرونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes