پیرس میں شوکت خانم فنڈریزنگ افطار ڈنر میں سیاسی و کاروباری شخصیات کی بھرپور شرکت – Kashmir Link London

پیرس میں شوکت خانم فنڈریزنگ افطار ڈنر میں سیاسی و کاروباری شخصیات کی بھرپور شرکت

پیرس (کشمیر لنک نیوز)شوکت خانم ہسپتال فرانس کے ڈائریکٹر مشتاق احمد جدون کی طرف سے شوکت خانم فنڈ ریزنگ افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیاجس میں پی ٹی آئی فرانس ،پیرس کی سیاسی و کاروباری شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئر رہنما پی ٹی آئی کشمیر فرانس زاہد ہاشمی نے ادا کیے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔

مشتاق احمد جدون نے شوکت خانم فنڈ ریزنگ کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں شوکت خانم میموریل کو رجسٹر ہوئے تین سال ہو گئے ہیں،شوکت خانم ہسپتال میں %75 مریضوں کا علاج بالکل مفت ہورہا ہے،انھوں نے کہا کہ لاہور اور پشاور کے بعد 2023میں کراچی میں ہسپتال مکمل ہوجائے گا اور یہ صرف آپ کے عطیات اور زکوٰۃ سے ممکن ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری آپ سب سے اپیل ہے کہ اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،میں تمام احباب کا بہت شکرگزار ہوں، تقریب کے شرکاء نے مشتاق خان جدون کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں فرانس میں شوکت خانم میموریل رجسٹرڈ کراکے ان کو کار خیر میں حصہ ڈالنے کا موقع فراہم کیا،اس موقع پر شرکاء کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes