میئر لوٹن کی جانب سے کمیونٹی خدمات پر ڈاکٹر رضوان اورعبد العزیز چوہدری کیلئے تقسیم اعزازات کی تقریب – Kashmir Link London

میئر لوٹن کی جانب سے کمیونٹی خدمات پر ڈاکٹر رضوان اورعبد العزیز چوہدری کیلئے تقسیم اعزازات کی تقریب

لوٹن ( شیراز خان) لوٹن مقامی کونسل کے مئیر کونسلر ملک محمود حسین نے کمیونٹی کی دو نہایت متحرک شخصیات کو اپنے مئیر آفس میں انکی خدمات پر حوصلہ افزائی کیلئے شیلڈز دی ہیں جن میں ایک لوٹن اینڈ ڈانسٹیبل ہسپتال میں میڈیکل کنسلٹنٹ ڈاکٹر رضوان بٹ اور پیٹربراء میں مقیم کارباری، سیاسی سما جی شخصیت اور پاکستان انٹرنیشنل ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین عبدالعزیز چوہدری شامل ہیں ۔

اس موقع پر مئیر نے دونوں شخصیات کی تحسین کی اور کہا کہ کرونا وائرس کے دوران NHS کے سٹاف نے گراں قدر خدمات انجام دیں جنہیں کمیونٹی کے تمام مکتب فکر کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ سماجی تنظیموں اور افراد نے بھی ہر طرح سے دوسروں کی مدد کی اس موقع پر سابق مئیر کونسلر طاہر ملک، سابق مئیر ریاض بٹ، پروفیسر ممتاز بٹ، شبیر ملک، شیراز خان اور راجہ اعجاز بھی موجود تھے۔

بعد ازاں دونوں شیلڈز حاصل کرنے والی شخصیات کو ٹا ئو ن ہال کے مختلف حصوں کو دورہ بھی کروایا گیا اس موقع پر چوہدری عبدالعزیز اور ڈاکٹر رضوان بٹ نے مئیر کونسلر ملک محمود حسین کا شکریہ ادا کیا جبکہ اس سے قبل ریاض بٹ نے ڈاکٹر رضوان بٹ اور چوہدری عبدالعزیز کا تعارف کرواتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes