جانئے کیا کہا گیا ہے اسکے بارے جسے رمضان کا مہینہ ملے اور وہ اپنی بخشش نہ کرواسکے – Kashmir Link London

جانئے کیا کہا گیا ہے اسکے بارے جسے رمضان کا مہینہ ملے اور وہ اپنی بخشش نہ کرواسکے

اوسلو (کشمیر لنک نیوز) صدیق فیملی اور قریشی فیملی کی جانب سے لورنسکوگ مسلم سینٹر میں عظیم الشان افطاری کا اہتمام کیا گیا افطار پار ٹی میں کمیونٹی کی بڑی تعداد فیملی ممبران اور دوست احباب نے بھرپور شرکت کی جن میں ڈاکٹر آصف عامل کاشف، ایم صدیق، مفتی محمد طاہرعزیز ساجد حسین، عاطف حلیم، احسن عزیز، راشد حسین، علی ضیاء، عمران قریشی، زوہیب صدیق، آصف صدیق، عنید اللہ حسین، تصدق ارشد کاشف صدیق اور دیگر شریک تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر آصف نے کہا ماہ رمضان برکتوں والا مہینہ ہے اور اس ماہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مقدس کا نزول اسی پاک مہینے میں ہوارمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرہ عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے حضرت جبرائیل علیہ سلام نے دعا کی کہ ہلاک ہوجائے وہ شخص جس کو رمضان کا مہینہ ملے اور وہ اپنی بخشش نہ کرواسکے،جس پر حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا آمین! حضرت جبرائیل علیہ سلام کی یہ دعا اوراس پر حضرت محمد ﷺ کا آمین کہنا اس دعا سے ہمیں رمضان کی اہمیت کو سمجھ لینا چاہئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes