ہیلی فیکس میں کمیونٹیز کے اعزاز میں افطار پارٹی، ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد کی شرکت

ہیلی فیکس(کشمیر لنک نیوز) ہیلی فیکس میں ظہیر خلیل کی قیادت میں51ویں پیلن اسکاؤٹ گروپ نے تاریخی عمارت میں کمیونٹیز کے اعزاز میں افطار کا اہتمام کیا۔کمیونٹی افطار میں تمام کمیونٹیز نے بھرپور شرکت کی ۔ہیلی فیکس کے تاریخی مقام پیس ہال میں پہلی بار کمیو نٹیزکے اعزاز میں افطارکا اہتمام کیا گیا تھا جس میں 1500 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

افطار میں انگلینڈ کے کرکٹ سپر اسٹار ورلڈ کپ کرکٹ کے فاتح اور یارکشائر اور انگلینڈ کے سپر اسٹار اسپن بالر عادل رشید نے شرکت کی ،افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ افطار کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ رمضان المبارک کے اس با برکت موقع پر مختلف کمیونٹیز کے افراد کو مدعو کیا جائے اور ان کے ساتھ افطار کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا عالمی برادری کو متاثر کرنے والے بہت سے مسائل پر منقسم ہے،ایسی تقریبات کمیونٹیز کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں