دی ہیگ (کشمیر لنک نیوز) ) نیدرلینڈز میں عید الفطر مذ ہبی جوش وخروش سے منائی گئی ، مسلم کمیونٹی کی اکثریت نے 2مئی بروز منگل کو عیدالفطر کا تہوار مذہبی جوش و خرو ش سے منایا۔ دی ہیگ پاکستان اسلامک ایند کلچرل سینٹر دی ہیگ کے علاوہ ایمسٹر ڈیم اور راٹر ڈیم میں عید کی نماز کے اجتماعات ہوئے جن میں سیکڑوں کی تعداد میں مسلم کمیونٹی نے شرکت کی اور پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
اس سے قبل پاکستان ایمبیسی نیدر لینڈ کے زیراہتمام کمیونٹی کی خواتین کیلئے چاند رات کا اہتمام کیا گیا جس میں بیگم رابعہ سلجوق کی قیادت میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور مختلف سٹالز سے اپنی من پسند اشیا حاصل کیں۔ اسی طرح پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سنٹر میں گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ، سنٹر کے خطیب مولا نا حافظ غلام مصطفیٰ نقشبندی نے پاکستان کے استحکام خوشحالی اور ترقی کے لئیے دعا کروائی، پاکستان اسلامک سنٹر کے صدر چوہدری عامر یوسف نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا، نظامت کے فرائض راجہ فاروق حیدر نے ادا کیے۔ اس موقع پر سنٹر انتظامیہ کی جانب سے مولا نا حا فظ نقشبندی نے سفیر پاکستان کو قرآن مجید کا تحفہ پیش کیا۔