پیپلزپارٹی فرانس کے سینئر رہنما چوہدری اقبال کھوکھر کی جانب سے دوستوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام – Kashmir Link London

پیپلزپارٹی فرانس کے سینئر رہنما چوہدری اقبال کھوکھر کی جانب سے دوستوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

پیرس(کشمیر لنک نیوز)عیدالفطر کے موقع پر سینئر رہنما پیپلزپارٹی فرانس و معروف سولیسیٹر چوہدری اقبال کھوکھر کی جانب سے قریبی دوستوں کے اعزاز میں لاہور ریسٹورنٹ لاکورنیو میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیاگیا ۔ اس موقع پر معزز مہمانان گرامی نے چوہدری اقبال کھوکھر اور انکے صاحبزادے چوہدری مبشر کھوکھر کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔

چوہدری اقبال کھوکھر کی جانب سے مہمانوں میں آب زم زم اور کھجوریں تقسیم کی گئیں جس کے بعد مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانے سے کی گئی، چوہدری اقبال کھوکھر اور انکی فیملی نے بہترین انتظام اورمزیدار کھانا پیش کرنے پر پروپرائٹر لاہور ریسٹورنٹ عدیل گوندل کی تعریف کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes