فرشتہ صفت بلقیس ایدھی نے عمر بھر اپنے شوہر کیساتھ کندھا جوڑ کر انسانیت کی خدمت کی؛ حاجی امین – Kashmir Link London

فرشتہ صفت بلقیس ایدھی نے عمر بھر اپنے شوہر کیساتھ کندھا جوڑ کر انسانیت کی خدمت کی؛ حاجی امین

ویانا (کشمیر لنک نیوز) آسٹریا کی معروف سماجی شخصیت اعوان ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر حاجی محمد امین اعوان نے اپنے کراچی وزٹ میں عبدالستار ایدھی فاؤنڈیشن کے سابق سربراہ عبدالستار ایدھی مرحوم کے نواسہ سے خصوصی ملاقات کی اور عبدالستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ جو گزشتہ دنوں کراچی میں انتقال کر گئیں تھیں کی روح کے ایصال ثواب کے لیے مرحومہ کے نواسہ سے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر مرحومہ بلقیس ایدھی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مرحومہ فرشتی صفت انسان تھیں جنہوں نے عمر بھر اپنے شوہر کے کندھے سے کندھا جوڑ کر انسانیت کی خدمت کی۔ مرحومہ کے اپنے تو پانچ بچے ہیں مگر ان کی حیثیت ان ہزاروں بچوں کی ماں کی سی تھی جنھیں ان کے اپنے کسی گندگی کے ڈھیر یا ایدھی سینٹر کے پالنے میں چھوڑ گئے تھے۔

حاجی امین کا کہنا تھا کہ تمام بچے اور ایدھی سٹاف اُنھیں ’ممی‘ کہہ کر مخاطب کرتا تھا۔ اتنی ممتا میں ان کے حقیقی بچے بھی شامل تھے۔ مرحومہ کے پانچوں بچوں نے کبھی شکایت نہیں کی کہ میں اُنھیں وقت نہیں دیتی، وہ تو خود انکا ہاتھ بٹاتے تھے۔ بلقیس ایدھی بچوں کے ساتھ ان بے سہارا اور یتیم لڑکیوں کی بھی ماں تھیں جو ایدھی ہومز میں رہتی تھیں۔ ان کی شادی اور تعلیم کو بھی وہ اپنا فرض سمجھتی تھیں۔ ان کے جب بھی رشتے آتے تو ان لڑکوں اور خاندانوں کو ان کی کڑی پوچھ گچھ سے گزرنا پڑتا تھا۔ وہ لڑکیوں کی بھی ان سے ملاقات کرواتی تھیں تاکہ وہ بھی اُنھیں دیکھ کر جواب دیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes