گجرات میں دو بہنوں کے قاتلوں کو کڑی سزا دی جائے گی، قونصل جنرل مرزا سلمان بابر بیگ – Kashmir Link London

گجرات میں دو بہنوں کے قاتلوں کو کڑی سزا دی جائے گی، قونصل جنرل مرزا سلمان بابر بیگ

بارسلونا (کشمیر لنک نیوز) پاکستان کے ضلع گجرات میں قتل کردی جانے والی دو پاکستانی نژاد اسپینش بہنوں کے کیس کے حوالے سے مقامی میڈیا کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے قونصل جنرل بارسلونا سلمان بابر بیگ نے کہا ہے کہ مقتولہ انیسہ اور عروج کی والدہ نے قونصل خانے فون کرکے انہیں بتایا تھا کہ وہ غیر یقینی حالات کے تحت اسلام آباد میں روپوش ہیں۔ ان کا بیٹا ان سے چھین لیاگیا ہے اور ان کے پاسپورٹ بھی قاتلوں نے ان سے چھین لئے تھے۔

انہوں نے کہا تازہ ترین معلومات کے مطابق قونصلیٹ نے پنجاب پولیس سے رابطہ کر کے بچہ اور پاسپورٹ بازیاب کرالئے ہیں اور عذرا بی بی کو پولیس کی حفاظت بھی دلوادی گئی ہے۔ امید ہے کہ ماں بیٹاجلد ہی بارسلونا پہنچ جا ئیں گے۔ اس اعلان کے دوران اس میٹنگ میں ڈپٹی مئیر مس نوریہ کے علاوہ نتالیہ (Natalia)صنعفی معیار کی ڈپٹی ڈائریکٹر ، علاقائی پولیس موسس کے چیف کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے ڈائریکٹر ڈیوڈ گارسیا(David Garcia)اور مٹروپولیٹن پولیس بھی موجود تھی۔

قبل ازیں قونصل جنرل مرزا سلمان بابر بیگ نے مقتول بہنوں کے رہائشی علاقے کی ڈپٹی مئیر نوریہ مارِن اور جنڈر ایکوالٹی کی ڈپٹی مئیر نتالیہ سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں ہونے والی تفتیش سے آگاہی دی۔ قونصل جنرل نے تراسا کی مئیر سے سانحہِ گجرات میں جاں بحق ہونے والی بچیوں کے قتل پہ مزمت کرتے ہوئے اُن کی حمایت میں خاندان اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کے اظہار میں 5منٹ کی خاموشی پہ شکریہ ادا کیا۔

بچیوں پہ ہونے والے ظلم پہ قونصل جنرل نے پر زور مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ملز مان جو کہ پولیس کی حراست میں ہیں کڑی سےکڑی سزا دی جائے گی۔ تراسا میں آج بسوں پر کالا رِبن لگا کر نہ صرف متاثرہ خاندان ،پاکستانی بچیوں بلکہ دنیا بھر کی بچیوں پہ ہونے والے مظالم کو رکنے پہ اظہارِ یکجہتی ہے جس کو قونصل جنرل نے بہت سراہا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes