پاکستان اس وقت دھرنوں اور لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا، پاکستان مسلم لیگ ن سپین – Kashmir Link London

پاکستان اس وقت دھرنوں اور لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا، پاکستان مسلم لیگ ن سپین

بارسلونا (کشمیر لنک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاجی اسد حسین کی قیادت میں بارسلونا کے نواحی علاقے سانتا ماریا کے،، کان بارینا ،، ریسٹورنٹ میں یوم تکبیر اور ملکی حالات و واقعات کے موضوع پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چوہدری سکندر حیات مانگٹ ، چوہدری محمد ادریس ، راجو الیگزینڈر ، ممتاز منیر سہوترہ اور شفقت علی رضا نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان کی موجودہ صورت حالات اور یوم تکبیر کے عنوان سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل ن کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت دھرنوں اور لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہے ، میاں محمد شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مکمل انصاف کرتے ہوئے جلا ئو گھیرا ئو کرنے والوں کو ہینڈل کیا ، انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان کے جھوٹے اور بلا وجہ کے بیانیہ کو مسترد کر دیا ہے ، پاکستانی عوام میاں برادران کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ، اور عوام نے مسلم لیگ ن اور الحاق شدہ حکومت کو تسلیم کرتے ہوئے وزرا اور دوسرے ممبران کو خوش آمدید کہا گیا ہے۔

مسلم لیگی رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں الیکشن بھی وقت مقررہ پر ہوں گے اور اُس میں تحریک انصاف کو بری طرح شکست ہو گی، کیونکہ تحریک انصاف کے چار سالہ ناکام دور حکومت نے عمران خان کی قلعی کھول دی ہے ، اب عوام اُن چار سالوں کا حساب مانگ رہی ہے، ان لوگوں نے سوچا تھا جعلی ووٹنگ مشین بنا کر آئیندہ کیلئے الیکشن کا راستہ ہموار کرلیا جائے لیکن جب تک صاف اور شفاف الیکشن کی راہ ہموار نہیں ہلوجاتی موجودہ حکومت انتکابات نہیں کرائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes