جے کے ایل ایف لوٹن کا بری پارک سے ٹائون ہال تک ریلیز یاسین ملک ریلی نکالنے کا اعلان – Kashmir Link London

جے کے ایل ایف لوٹن کا بری پارک سے ٹائون ہال تک ریلیز یاسین ملک ریلی نکالنے کا اعلان

لوٹن(کشمیر لنک نیوز)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ لوٹن کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تین جون کو کمیونٹی کے ساتھ مل کر جامعہ مسجد بری پارک سے ٹا ئون ہال تک ریلیز یاسین ملک ریلی نکالی جائے گی۔ جے کے ایل لوٹن برانچ کا یہ اجلاس صدر یونٹ محمد ظفر خان ہوا۔ نظامت سکریٹری برانچ رشید عباس نے کی۔ اجلاس میں جے کے ایل کے گرینڈ ورکرز اجلاس راولاکوٹ میں کیے گئے فیصلوں، 25 تا 27 جون کو مظفرآباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج اور 5 اگست 2022 کو سیز فائر لائن توڑنے ، کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر مقررین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی جانب سے موجودہ حالات کے تناظر میں کیے گے جرات مندانہ فیصلوں کو سراہا۔ مرد مجاہد لیڈر یسن ملک ہماری شان ہماری جان ہے، انکی عمر قید ہندوستان کے گلے کی ہڈی بنے گی جموں کشمیر آزاد و خودمختار ہو گا۔ اجلاس میں 3 جون 2022 کو لوٹن مرکزی مسجد سے ٹاؤن ہال تک قائد یسین ملک کو بھارتی عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزا کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا جس لوٹن بھر سے کشمیری کمیونٹی بالخصوص نوجوان کشمیریوں کی شرکت یقینی بنائی جائے گی۔

اجلاس میں محمد ظفر خان، رشید عباس ، صابر گل، یوسف چوہدری، ماجد حسین خان، صوفی عارف، حمید خان، افضال ماجد،راجہ عارف حسین،صوفی عجائب،ملک تصدق حسین،ملک لیاقت، ملک اعجاز و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes