لوٹن (کشمیر لنک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پیر سید اعجاز محی الدین قادری اور لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ نےسید حسین شہید سرور ایڈووکیٹ سے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ملاقات کی اور لوٹن واپسی پر دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم کیا اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔
پیر سید اعجاز محی الدین قادری کا کہنا تھا کہ سید حسین شہید سرور کے خاندان کی کوٹلی میں بہت دینی خدمات ہیں، لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ نے کہا کہ سید حسین شہید سرور ایک مہمان نواز شخصیت ہیں ان کی مہمان نوازی کی نہ صرف لوٹن کی پاکستانی کمیونٹی معترف ہے بلکہ کوٹلی میں بھی ان کا گھرانہ مہمان نوازی میں اپنی مثال آپ ہے، سید حسین شہید سرور ایڈووکیٹ نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور ان کی تواضع وطن عزیز سے لائے گئے لذیذ آموں سے کی۔