مہربان قربان مرحوم نے چیرٹی کاموں میں جوش و جذبے سے کام کیا، حافظ اعجاز احمد – Kashmir Link London

مہربان قربان مرحوم نے چیرٹی کاموں میں جوش و جذبے سے کام کیا، حافظ اعجاز احمد

لوٹن( کشمیر لنک نیوز) کشمیر سالیڈیریٹی کمپین لوٹن کے کوآرڈینیٹر، میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ موومنٹ کے چیئرمین برائے یوکے یورپ اور لوٹن اسلامک کلچرل سوسائٹی مرکزی جامع مسجد لوٹن کے موسٹ سینئرعہدے دار حاجی چوہدری محمد قربان کے صاحبزادے معروف برطانوی چیرٹی ورکر مہربان قربان مرحوم کی پہلی برسی تقریب لوٹن سنٹرل ماسک میں منائی گئی۔ اس موقع پر برطانیہ کے ممتاز عالم دین اور خطیب علامہ حافظ اعجاز احمد نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مرحوم کے فلاحی اور رفاہی کاموں کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی فلاحی سرگرمیاں قابل تقلید ہیں۔

علامہ حافظ اعجاز احمد نے کہا کہ نوجوان مہربان قربان نے چیرٹی کاموں میں جوش و جذبے سے کام کیا اور صرف برطانیہ کے دینی اداروں میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے متعدد ممالک میں خصوصا مصر میں دینی مدارس اور مساجد کے لیے عطیات بھیجے۔ مصر میں ایک اسکول قائم کیا گیااور جب تک بچے اس ادارہ سے فیض یاب ہوتے رہیں گے مہربان قربان کو ثواب ملتا رہے گا ۔ امام سنٹرل ماسک علامہ حافظ اعجاز احمد نے اس موقع پر حاجی چوہدری محمد قربان کی لوٹن کے دینی اداروں کے لیے مساعی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن کے لئے زمین کا عطیہ دینے کی سعادت حاصل کی ۔ سنٹرل ماسک لوٹن کے ساتھ ان کا تعاون مثالی ہے یہ واحد نمازی ہیں جن کی طرف سے ہفتے کے ساتوں دن مسجد کے ساتھ تعاون جاری رہتا ہے ، پھر یہ دیگر دینی اداروں کے ساتھ بھی تعاون کرتے ہیں۔

علامہ حافظ اعجاز احمد نے اس موقع پر قرآن مجید فرقان عظیم سے صدقہ جاریہ اور ایصال ثواب کی اہمیت کو واضح کیا انہوں نے کہا کہدعا عبادات کی اصل ہے اور دین نے دعا کی اہمیت بتائی ہے۔حافظ محمد فاضل کی تلاوت سے آغاز کیا گیا، حافظ محمد فیض عالم اور حافظ محمد ساجد نے بھی تلاوت کی۔ حافظ محمد عمر اور قاری وسیم نےنے نعتیہ کلام پیش کیا ۔اس موقع پر متعدد رہنماؤں نے مہربان قربان مرحوم کے والد حاجی چوہدری محمد قربان اور ان کے والدین مرحومین کے متعلق احسن کلمات ادا کیے اور ان کے کردار کو کمیونٹی کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔ حاجی چوہدری محمد قربان اور خاندان کی طرف سے تمام شرکاء کے لیے کھانا کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔

برسی کے اجتماع میں ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان، ایگزیکٹیوکونسلر لوٹن جاوید حسین، معروف قوم پرست رہنما صادق سبہانی ، پی ٹی آئی کشمیر کے بیرسٹر اسرار، چوہدری رحمت تھوتھالوی اور چوہدری محمد امین پوٹھی، سابق صدر لوٹن اسلامک کلچرل سوسائٹی حاجی چوہدری محمد سلیمان، ڈاکٹر طاہر محمود، پیٹر برا سے چوہدری عزیز، سابق مئیرز لوٹن ، محمد فاروق، راجہ سلیم، ریاض بٹ اور محمودحسین، مسلم کانفرنس کے شبیر ملک، ن لیگ کے راجہ زاروب، سماجی شخصیات طارق چوہدری، چوہدری اقبال، طیب غفار، لوٹن سنٹرل ماسک انتظامیہ کے حاجی جاوید اور ملک پنوں سمیت بڑی تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی۔آخر میں علامہ اعجاز احمد نے دعاکروائی۔

50% LikesVS
50% Dislikes