پاکستان ہائی کمیشن کی معذور، عمررسیدہ افراد اور بچوں سمیت خواتین کیلئے نادرا سرجری – Kashmir Link London

پاکستان ہائی کمیشن کی معذور، عمررسیدہ افراد اور بچوں سمیت خواتین کیلئے نادرا سرجری

ہیمل ہمسٹیڈ (کشمیر لنک نیوز) پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے معذور ، عمر رسیدہ افراد اور بچوں سمیت خواتین کو انکی دہلیز پر نادرا سہولیات کی فراہمی کے تسلسل میں لندن کے نواحی علاقے ہیمل ہیمسٹد میں نادرا سرجری کا انعقاد، اوورسیز پاکستانیز ویلفئیر کونسل OPWC ہیمل ہیمسٹد اور مسجد کمیٹی کے باہمی تعاون سے نادرا سرجری کا انعقاد کیا گیا نادرا سرجری کے انتظامات صدر او پی ڈبلیو سی ہیمل ہیمسٹڈ راجہ تبریز خان سمیت لطیف حسین ، ملک محمود احمد ،ریاض حسین ، علامہ جنید عالم اور حاجی عدالت حسین بھی انتظامی کمیٹی میں شامل تھے۔

او پی ڈبلیو سی ٹیم نے نادرا سرجری کے تمام انتظامات ، رضاکارانہ خدمات سر انجام دیتے ہوئے کئے کمیونٹی سے ایڈمن کی مد میں کوئی اضافی چارجز وصول نہیں کئے ،چئیرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی ،کونسلرز فورم کے صدر کونسلر قیصر چوہدری اور مئیر آف چشم ماجد چوہدری نے نادرا سرجری کا دورہ کیا۔ کاغذات کی تصدیق Attorney Attestation کے حوالے سے معذور اور عمر رسیدہ افراد کیلئے انکی دہلیز پر خصوصی ڈیسک کا قیام لائق تحسین ہے۔ جس سے کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے میں مدد ملی ہے۔

چئیرمین او پی ڈبلیو سی OPWC نعیم نقشبندی اور راجہ تبریز خان نے ہائی کمشنر معظم احمد خان۔ ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل ، انچارج کمیونٹی اینڈ قونصلر افئیرز میڈم رابعہ قصوری اور مینیجر نادرا لندن عدنان شوکت و نادرا ٹیم کا کمیونٹی کے معذور ، عمر رسیدہ اور بچوں سمیت خواتین کو انکی دہلیز پر نادرا سرجری کی سہولیات فراہم کرنے اور انعقاد کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارتخانے کیجانب سے ٹاؤن ٹو ٹاؤن نادرا سرجریز کے باقاعدہ انعقاد سے ایجنٹ مافیا کی بُری طرح حوصلہ شکنی ہوگی جس سے کمیونٹی نادرا آن لائن ایجنٹ مافیا کی لوٹ کھسوٹ سے محفوظ رہیگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes