مسلم ریسورس سنٹر اور کوونٹری سٹی کونسل کے زیراہتمام امیگرینٹس ڈے، مہاجر خاندانوں کی شرکت – Kashmir Link London

مسلم ریسورس سنٹر اور کوونٹری سٹی کونسل کے زیراہتمام امیگرینٹس ڈے، مہاجر خاندانوں کی شرکت

کونٹری (کشمیر لنک نیوز) مسلم ریسورس سنٹر اور کوونٹری سٹی کونسل کے زیر اہتمام امیگرینٹس کا دن منانے کی ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مہاجر خاندانوں کو مدعو کیا گیا۔ تقریب میں پولیس افسران کے علاوہ سٹی کونسل کوونٹری کے اعلیٰ افسران ، مقامی کونسلرز، سماجی شخصیات اور این جی اوز کے نمائندگان نے شرکت کر کے تقریب کو سراہا۔ تقریب میں مہاجرین کے خاندانوں نے اپنے بچوں کے ساتھ شرکت کی اور اپنے اعزاز میں تقریب پر خوشی کا اظہار کیا۔

رفیوجیز اینڈ کمیونٹی ویلفیئر کوآرڈینیٹر پیٹر بارنیٹ نے کہا کہ کوونٹری نے لاتعداد رفیوجیز کو اپنےشہر میں خوش آمدید کہا ہے جس کی وجہ یہی ہے کہ کھلے دل رکھتے ہیں، انسانیت کے مدد کرنا ہمارا فرض ہے ، دنیا کو بتانا ہو گا کہ ہر شخص کی قدر و منزلت ہوتی ہے جس کی تضحیک نہیں ہونی چاہئے ۔کوونٹری سٹی میں عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات کیے جاتے ہیں، مسلم ریسورس سنٹر کے کاوشیں قابل قدر اور قابل تحسین ہیں جنہوں نے ہمیشہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا۔

سنٹر کے سیکرٹری موسیٰ بسمہ اللہ نے کہا کہ مسلم ریسورس سنٹر عوام کی فلاح و بہبود کا ادارہ ہے جس میں ہر شخص کو آنے کی اجازت ہے اور وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے مشاورت کر سکتا ہے سنٹر کے دروازے سب کے لیے کھلیں ہیں جو اپنے گھر بار چھوڑ کر برطانیہ پہنچے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہم سب کا فرض ہے، انھیں برطانوی معاشرے کا حصہ بنانا ہے کیونکہ یہ ہمارے درمیان رہ رہے ہیں، ان کی مدد کرنا ہر شخص کی ذمہ داری ہے، کوونٹری سٹی کونسل نے جس طرح رفیوجیز کی حوصلہ افزائی کی اور تقریب میں شرکت کی قابل تحسین ہے۔

چیئرمین مسلم ریسورس سنٹر غلام شبیر اور سابق امیدوار برائے کونسلر ضیاء خان نے کہا کہ مسلم ریسورس سنٹر کو عوامی سنٹر بنا دیا گیا ہے جہاں ہر مرد و عورت مستفید ہو سکتے ہیں کیونکہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے، ہمیں برطانیہ کے قوانین کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا ہے تاکہ ایک پرامن معاشرہ قائم ہو سکے، مسلم ریسورس سنٹر نے رفیوجیز کے لیے ایک معلوماتی ہروگرام کیا ہے جس سے عام آدمی بھی رفیوجیز کو سمجھنے لگا ہے یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes