فرانس میں دہشت گردی میں ملوث بیس سالہ صالح عبدالسلام کو عمر قید سزا سنادی گئی – Kashmir Link London

فرانس میں دہشت گردی میں ملوث بیس سالہ صالح عبدالسلام کو عمر قید سزا سنادی گئی

پیرس ( کشمیر لنک نیوز) فرانسیسی عدالت نے 2015 میں پیرس کے مختلف مقامات پرحملوں میں ملوث صالح عبدالسلام کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ میڈیا کے مطابق فرانس کی عدالت نے 2015میں پیرس حملوں کے کیس کے مرکزی ملزم صالح عبدالسلام کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی۔ صالح عبدالسلام کی عمر 32 سال ہے اور وہ فرانسیسی شہری ہیں۔

صالح عبدالسلام کو 30سال قید کے بعد پرول پر رہائی مل سکتی ہےحملوں کے دیگر19 ملزموں کو بھی مجرم قراردیا گیا ہے۔مجرم قرار دئیے جانے والے مزید چھ افراد کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ ان کا انتقال ہوچکا ہے۔واضح رہے نومبر2015میں پیرس کے ریسٹورنٹ، بارز،نیشنل فٹ بال اسٹیڈیم اور میوزک وینیو پرحملوں میں 130افراد ہلاک اور490 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ پیرس حملوں کا کیس فرانس کی تاریخ کا سب سے بڑا مقدمہ تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes