پی ٹی آئی ویمن ونگ فرانس کا اجلاس، تنظیم فعال بنانے کیلئے نئے عہدیداروں کا چنائو – Kashmir Link London

پی ٹی آئی ویمن ونگ فرانس کا اجلاس، تنظیم فعال بنانے کیلئے نئے عہدیداروں کا چنائو

پیرس (کشمیر لنک نیوز) فرانس میں پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کو فعال کرنے کیلئے شاہ بانو میر اور چوہدری افضال گوندل کی نگرانی میں ایک اجلاس طلب کیا گیا جس میں خواتین کو تنظیمی ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئیں۔ جسکے مطابق سرپرست ویمن ونگ فرانس شاہ بانو میر، سیکریٹری انعم کنول، ممبران ڈسپلینری کمیٹی۔ شبانہ کنول، شاہدہ بٹ، کومل آصف اور حلیمہ عمر۔ جبکہ نائلہ رانا صدر، ثمینہ راجہ اور فردوس فاطمہ سینیئر نائب صدور، فنانس سیکریٹری زباریہ کنول و دیگر شامل ہیں۔
جلاس کے آغاز میں پی ٹی آئی ویمن ونگ کی سرپرست اعلیٰ فرانس شاہ بانو میر نے اور پی ٹی آئی فرانس کے سیکرٹری جنرل چوہدری افضال احمد گوندل کی کوشش کو سراہا اورایجنڈے سے آگاہ کیا۔ حلیمہ طارق سمیتا اور اجلاس میں آنے والی دیگر خواتین نائلہ رانا، فردوس میر، نورین عمر، محترمہ ثمینہ راجہ، شبانہ چوہدری، طاہرہ شہناز، شاہدہ بٹ، ارزیا ادریس، نوشابہ فریدین اور ساجدہ طارق نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے دورِ حکومت کے 3 سالوں میں ہمارے ملک کے لیے تاریخ ساز کام کئے۔

خواتین رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے جو اہم کام کئے ان میں سب سے اہم اوورسیز کی جائیداد سے متعلق قانون سازی، صحت کارڈ جیسی سہولت جو کہ ابھی تک مغرب کے بھی تمام ممالک میں میسر نہیں ہے اور اسلام فوبیا کے قانون کو عالمی سطح پر پاس کر وانا ہے۔ خواتین نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ زیادہ تر گھریلو خواتین ہیں اور پہلی مرتبہ اپنے گھروں سے اپنے ملک کی خاطر باہر نکلی ہیں۔
ویمن ونگ کی تمام خواتین ممبران نے اپنی اپنی پیڈ ممبر شپ حاصل کی ہے اور مزید خواتین نے ممبر شپ کروانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، سب خواتین نے وعدہ کیا ہے کہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ خواتین کو پیڈ ممبر شپ میں لانا ہوگا، سب نے یہ عہد کیا ہے کہ انشاءاللّٰہ بہت جلد کثیر تعداد میں پی ٹی آئی فرانس کی ویمن ونگ میں عورتیں شامل ہوں گی۔ آخر میں پی ٹی آئی فرانس کی ویمن سیکرٹری انعم کنول نے سب خواتین کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کا خیال رکھا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes