سیدہ کوثر کے مجموعہ کلام عشق لا ہوتی کی ناروے میں جمشید مسرور کی صدارت میں پذیرائی – Kashmir Link London

سیدہ کوثر کے مجموعہ کلام عشق لا ہوتی کی ناروے میں جمشید مسرور کی صدارت میں پذیرائی

اوسلو (کشمیر لنک نیوز) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پاکستان یونین ناروے کے زیر اہتمام جشنِ آزادی اور سیدہ کوثر کے مجموعہ کلام عشق لاہوتی کی تقریبِ پذیرائی منعقد ہوئی تقریب کے پہلے حصہ میں پچھتر ویں یوم آزادی کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا صدارت کے فرائض چوہدری قمر اقبال چئیر مین پاکستان یونین ناروے نے سر انجام دئیے مہمان خصوصی کے طور پہ کمیونٹی ویلفئیر اتاشی پاکستان ایمبیسی ناروے آصف حمید نے شرکت کی مہمان اعزازی کی طور پہ صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر جمشید مسرور اور لندن کی معروف شاعرہ سیدہ کوثر اسٹیج پر رونق افروز تھے۔

تقریب کے پہلے دور کا آغاز میں اسجد محمود کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا جبکہ عبدالرحمان نے عارفانہ کلام پیش کیا اس موقع پر پاکستان اور ناروے کے قومی قومی ترانے نشر کیے گئے پاکستانی افواج کے شہداء کی یاد میں خصوصی ڈاکومینٹری دکھائی گئی اور وطن عزیز کی تعمیر و ترقی اور پاکستان میں ٹورازم کے فروغ کے لیے ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی ۔ گجرات کے صحافی محمود اختر محمود کو پاکستان یونین ناروے کی طرف سے خصوصی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

تقریب کے دوسرے دور میں لندن کی معروف شاعرہ سیدہ کوثر کی کتاب عشق لاہوتی کی تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا گیا۔جس کی صدارت سئنیر شاعر و نامور ادیب جمشید مسرور ( تمغہء امتیاز حکومت پاکستان ٫ارٹسٹ ایوارڈ ہولڈر حکومت ناروے ) نے کی ۔ جبکہ اسٹیج پر مہمانانِ اعزازی کے طور پہ چئیر مین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمر اقبال اور ویلفئیر اتاشی آصف حمید براجمان ہوئے لندن کی معروف شاعرہ مہمان خصوصی سیدہ کوثر کی شاعری کی کتاب عشق لاہوتی پر ناروے میں مقیم شعرائے کرام ڈاکٹرسید ندیم ۔ادریس محمد لاہوری ، پاکستان سے یاور عمران رشید ، شاعرہ مینا جی اور عالمی و نغزگو شاعر جمشید مسرور نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

عالمی اور نغز گو شاعر ادیب جمشید مسرور نے سیدہ کوثر کی علمی و ادبی خدمات کو بھی سراہا ۔ ۔ادبی دور کی مہمان خصوصی معروف شاعرہ سیدہ کوثر نے شاندار تقریب کے انعقاد پر چیئرمین چوہدری قمر اقبال کو مبارک باد پیش کی اور اپنی اس کتاب کی تدوین کے سلسلے میں تفصیل سے شرکاء محفل کو آگاہ کیا ، نسائی شاعری اور ادب کے حوالے سے پر معارف خطاب بھی کیا ، سیدہ کوثر نے اپنے مجموعہ کلام عشق لاہوتی سے منتخب کلام سنا کر سامعین سے خوب داد سمیٹی ۔ سئنئر شاعر اور ادیب جمشید مسرور نے خطبہ صدارت کے دوران خوبصورت شاعری سے شرکائے محفل کے ذوق ادب کو طمانیت بخشی۔

50% LikesVS
50% Dislikes