راجہ ذاکر کیانی کے جواں سال بیٹے کے دن دیہاڑے قتل پر کمیونٹی غم و غصہ کی کیفیت میں مبتلا – Kashmir Link London

راجہ ذاکر کیانی کے جواں سال بیٹے کے دن دیہاڑے قتل پر کمیونٹی غم و غصہ کی کیفیت میں مبتلا

سلائو (کشمیر لنک نیوز) سلاو کے چوبیس سالہ نوجوان رفاقت کیانی سلاو کے علاقے چلووۓ میں اپنے گھر کے باہر چاقو کے حملے میں قتل۔ مرحوم رفاقت کیانی سلاو میں مقیم ممتاز کشیمری راہنما سابق نائب صدر پاکستان ویلفیر ایسوسی ایشن سلاو راجہ زاکر کیانی ایڈووکیٹ کے اکلوتے بیٹے تھے ان کا آبائی تعلق سہنسہ ضلع کوٹلی آزاد کشیمر سے ہے۔ چوبیس سالہ نوجوان رفاقت کیانی کو گزشتہ دن ایک بجے کے قریب دن کی روشنی میں اپنے گھر کے باہر چاقو کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا گیا۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زندگی کی بازی ہار گۓ ان کی موت کی خبر کے بعد سلاو کی فضا سوگوار ہوگئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس نے تین افراد کو رفاقت کیانی کے قتل کےشبہ میں گرفتار کیا ہے جن سے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ رفاقت کیانی کے بے دردی سے قتل کے بعد کیمونٹی شدید غم و غصہ اور افسوس میں ہے۔ رفاقت کیانی کی موت کی خبر ملتے ہی ہزاروں افراد مرحوم کے والد راجہ زاکر کیانی ایڈووکیٹ اور ان کی دیگر فیملی کے ساتھ اظہار تعزیت اور افسوس کرنے کے لیے مقامی مسجد پہنچ گۓ مرحوم کے والد راجہ زاکر کیانی اکلوتے بیٹے کے قتل کے باعث غم سے نڈھال تھے برطانیہ سیمت دنیا بھر سے کیمونٹی کے تمام طبقات نے راجہ زاکر کیانی ایڈووکیٹ سے نوجوان بیٹے کی موت پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔
رفاقت کیانی کی موت کی خبر سن کر سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے کزن رضوان قریشی۔ آزاد کشیمر کے سابق وزیر برقیات اطلاعات محمود ریاض۔ مسلم لیک نون آزاد کشیمر برطانیہ کے سابق صدر راجہ زبیر اقبال کیانی۔ چیرمین النور فوڈ چوہدری اشتیاق۔ سابق مئیر سلاو چوہدری شفیق۔ سابق مشیر اطلاعات وزیراعظم آزاد کشمیر اورنگزیب چوہدری۔ سابق صدور پاکستان ویلفیر ایسوسی ایشن راجہ ایوب۔ حاجی محمد عارف۔ چوہدری جمیل تبسم۔ بیرسٹر اظہر چوہان۔ چیرمین لیبر پارٹی سلاو کونسلر فذا احمد مطلوب۔ راجہ نوید منگا۔ تحریک انصاف ساؤتھ ایسٹ لندن کے صدر راجہ زاہد۔ ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری خورشید۔ سیمت مقامی کونسلرز کیمونٹی راہنماؤں کی بڑی تعداد نے راجہ زاکر کیانی ایڈووکیٹ اور ان کی فیملی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes