معیشتوں کی بحالی کیلئے یورپی یونین کا ساڑھے سات ارب یورو کا پیکچ منظور – Kashmir Link London

معیشتوں کی بحالی کیلئے یورپی یونین کا ساڑھے سات ارب یورو کا پیکچ منظور

برسلز (کشمیر لنک نیوز) یورپی یونین میں کورونا وبا کے اثرات سے نبٹنے کیلئے امداد کی تقسیم کے حوالے سے ہونے والا اجلاس اختتام پذیر، متاثرہ معیشتوں کی بحالی کے لیے 750 ارب یورو کے معاشی پیکج کی منظوری۔
تفصیلات کے مطابق چار دن اور راتوں پر محیط مشکل اور طویل مذاکرات کے بعد طے پائی ڈیل کے مطابق 390 ارب یورو گرانٹس کی مد میں متاثرہ یورپی ممالک کو دیے جائیں گے، جبکہ 360 ارب یورو کی امداد قرضے کی صورت میں کی جائے گی جو ان ممالک کو بعد میں ادا کرنا ہوگا۔
امداد حاصل کرنے والے ممالک میں سپین اور اٹلی سرفہرست ہونگے۔

گو اس ڈیل پر سیکیورٹی سمیت بہت سے حوالوں سے تنقید بھی ہورہی ہے لیکن تمام یورپی رینما ڈیل پر مطمئن نظر آتے ہیں۔
اس ڈیل کو فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکخواں کی خاص کامیابی سمجھا جا رہا ہے جنہوں نے 2017 میں صدارتی انتخابات جیتنے کے بعد یورپی یونین کو مستحکم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے حالیہ ڈیل کو یورپ کے لیے تاریخی قرار دیا ہے۔
کورونا سے متاثر ہونے والی یورپی معیشتوں کو مالی امدداد کے بدلے میں چند شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔ ان رکن ممالک کو معاشی اصلاحات متعارف کرنا ہوں گے اور اپنے اخراجات کو یورپی پالیسیوں کے مطابق کرنا ہوگا۔
یورپی کمیشن، یورپی یونین کے مرکزی ادارہ ہونے کے ناطے فنڈز کی تقسیم کا ذمہ دار ہوگا۔ ریسکیو فنڈ کو یورپی یونین کے طویل مدت بجٹ کے ساتھ منظور کیا گیا ہے جس کے تحت 1.8 کھرب یورو 2027 تک خرچ کیے جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes