راجپوت سپریم کونسل سکاٹ لینڈ نے کورونا آگاہی مہم میں انتھک محنت کی: رانا افضل – Kashmir Link London

راجپوت سپریم کونسل سکاٹ لینڈ نے کورونا آگاہی مہم میں انتھک محنت کی: رانا افضل

گلاسگو (کشمیر لنک نیوز) کمیونٹی میں کورونا وائرس آگاہی مہم کے سلسلے میں راجپوت سپریم کونسل سکاٹ لینڈ کا ایک اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے سلسلہ میں فلاحی کاموں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر کونسل کے مرکزی رہنما رانا افضل اور رانا حامد نے مختلف شہروں کے عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان رہنمائوں کا کہنا تھا کہ راجپوت سپریم کونسل نے وبا کے دوران جس بے لوث طریقے سے کام کیا ہے اس کو مقامی سفید فام کمیونٹی نے بھی سراہا ہے اور اس سے دونوں کمیونٹیز کے درمیان تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ہم نے بلا رنگ و نسل ہر ایک کی خدمت کرنے کی کوشش کی ہے، رانا افضل نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستانی کمیونٹی اور دیگر نسلی اقلیتیں مقامی سفید فام افراد کی نسبت وائرس کا زیادہ شکار بنی ہیں۔ اس کی ایک وجہ ان کا فرنٹ لائن ملازمتوں مثلاً ڈاکٹر، نرس، دکاندار اور ٹیکسی ڈرائیور کی حیثیت سے کام کرنا بھی ہوسکتا ہے لیکن مختلف رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ نسلی اقلیتوں کے کورونا کے زیادہ شکار ہونے کی ایک وجہ ان کے پسماندہ علاقوں میں رہنے، چھوٹے گھر میں زیادہ افراد کی رہائش اور زندگی کی دوسری سہولتوں کا کم ہونا شامل ہیں اور حکومت کو یہ فرق دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes