لوٹن میں کورونا کی دوسری لہر بارے آگاہی مہم؛ کونسل حکام کا جامعہ اسلامیہ غوثیہ کا دورہ – Kashmir Link London

لوٹن میں کورونا کی دوسری لہر بارے آگاہی مہم؛ کونسل حکام کا جامعہ اسلامیہ غوثیہ کا دورہ

لوٹن (کشمیر لنک نیوز) برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر جس تیزی سے پھیل رہی ہے حکومتی ادارے اسی تندہی کیساتھ اسکا مقابلہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اس تگ و دو میں جہاں بہت سے لوگ انفرادی طور پر خفا بھی ہوتے ہیں تو اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو معاملے کی سنگینی کو جانتے ہوئے آگے بڑھ کر حکومتی اداروں اور شخصیات کی مدد سے عوام کو آگاہی دے رہے ہیں۔


جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں بھی کمیونٹی کی آگاہی کیلئے کونسل حکام کا ایک وزٹ رکھا گیا جس میں لیڈر آف دی کونسل ہیزل سمنز ایم بی ای، نومنتخب میئر کونسلر ماریہ لوول ، کونسلر خدیجہ ملک اور پراجیکٹ منیجر لیوٹن بارو کونسل چوہدری سلطان شامل تھے۔
لوٹن مسلم کمیونٹی کی سماجی و دینی شخصیت مہتمم جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ قاضی عبدالعزیز چشتی نے تمام معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا-
اس موقع پر لوٹن میں کورونا کی ممکنہ دوسری لہر کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کمیونٹی کے لیے نہایت اہم پیغام ریکارڈ کروایا، یہ پیغام اسلیئے ضروری تھا کیونکہ تعلیمی اداروں میں ٹرم ہالیڈیز کا آغاز ہورہا ہے۔


لیڈر اف کونسل ہیزل سمنز نے لیوٹن کمیونٹی کا کورونا وبا کی روک تھام پر تعاون کا شکریہ کیا اور کہا کہ اس مہلک وائرس پر قابو پانے کے لیے کمیونٹی کو مذید حکومتی حفاظتی اقدامات پرسختی سے پابندیاں کرنا ہوںگی جبکہ میئراف لیوٹن کونسلر ماریہ لوول نے کہا کمیونٹی ہاف ٹرم میں سماجی میل جول کو محدود رکھیں اور زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں گزارے کیونکہ یہی ایک راستہ ہے جس سے ہم اس وبا کے اثرات کو کم کر سکتے ہیں ۔
آخر میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes