روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس سروس اوورسیز پاکستانیوں کو رقوم کی ترسیل اور سرمایہ کاری کی جدید سہولتیں فراہم کریگا – Kashmir Link London

روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس سروس اوورسیز پاکستانیوں کو رقوم کی ترسیل اور سرمایہ کاری کی جدید سہولتیں فراہم کریگا

کوپن ہیگن (لیاقت حسین راجہ) ڈنمارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات کو روشن پاکستان ڈیجیٹل اکائونٹ سے آگاہی دینے کیلئے ایک خصوصی آن لائین میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ میزبان سفیر پاکستان احمد فاروق اور فرسٹ سیکرٹری مسز عصمت حسین تھیں۔ پاکستان سے حکومتی سطح پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے انفارمیشن اور سوالوں کے جواب دینے کے لیے سید عرفان علی، محسن شاہ اور ارشد بھٹی نے احسن طریقے سے اوورسیز پاکستانیوں کو بریفنگ دی، میٹنگ میں شامل سیاسی، سماجی، مذہبی ،صحافتی اور کاروباری شخصیات میں ڈنمارک کے شہر اوڈنسہ سے ظہیر انور شیخ، کوپن ہیگن سے ملک طاہر، عنصر منظور حسین، سید اعجاز بخاری، عباس رضوی، میاں منیر، چوہدری شوکت، انعام ڈار اور ڈنمارک کے شہر آروس سے نواز مرزا شامل تھے۔


اس موقع پر شرکا کو بتایا گیا کہ روشن ڈیجیٹل بینکنگ اکاؤنٹ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا دوسرے کمرشل بینکوں کے اشتراک سے ایک بڑا اقدام ہے۔روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس سروس بیرونِ ملک مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو رقوم کی ترسیل، بلوں کی ادائیگی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کی جدید سہولتیں فراہم کرے گی۔


اس پروگرام کو پاکستان ایمبیسی ڈنمارک کے پیج پر لائیو سنا گیا، پاکستان کمیونٹی ڈنمارک کے رہنماؤں نے پاکستان ایمبیسی ڈنمارک اور سفیر پاکستان احمد فاروق کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes