مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں تحریک منہاج القرآن کے40 ویں یوم تاسیس کی تقریب – Kashmir Link London

مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں تحریک منہاج القرآن کے40 ویں یوم تاسیس کی تقریب

پیرس (کشمیر لنک نیوز) تحریک منہاج القرآن کے40 ویں یوم تاسیس کی تقریب مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز حافظ محمد اسماعیل کی تلاوت اور حافظ محمد معظم کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ صدر منہاج القرآن فرانس راجہ بابر حسین کی سربراہی میں ہونے والی اس تقریب میں صدر وومن ونگ شمع ارشد نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد کی بصیرت کو خراج تحسین پیش کیا۔


ڈائریکٹر منہاج القرآن پروفیسر حسن میر قادری نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں 40 کا عدد بہت خاص ہے ۔
ہمارے آقا و مولی’ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہہ وسلم پہلے دن سے ہی نبی تھے مگر اعلان نبوت 40 سال بعد کیا۔ آپ کا کہنا تھا کچھ تو ہے اس 40 کے عدد میں۔ کچھ فیض ہے کچھ خاص نور ہے۔ انہوں نے حاضرین کی توجہ اس طرف بھی دلوائی کہ آج تحریک کا 40 واں یوم تاسیس ہے اور آج ہی ربیع الاول کا یورپ میں آغاز ہے۔ حسن میر نے کہا یہ تحریک طاہر القادری نے نہیں بنائی یہ تحریک ہمارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنوائی ہے۔


اس موقع پر انہوں نے 17 اکتوبر 1980 کی کچھ یادیں بھی حاضرین سے شئیر کیں۔
پروفیسر حسن میر کا کہنا تھا میں پڑھ کے تحریک میں شامل نہیں ہوا میں 38 سال تحریک کے ہر نشیب و فراز اور لمحے لمحے کا ابزرور ہوں۔ 40 سال کا کام بتا رہا ہے کہہ کوئی تو ہے جو یہ کروا رہا ہے۔ بھول جائیں اس بات کو کہ کب شامل ہوئے دعا کریں آخر اسی تحریک سے وابستگی میں ہو۔
ان کا کہنا تھا حالات بدلتے رہیں سوچ نہیں بدلنی چاہئے۔ شک نہ کریں تحریک کا ایک ظاہری فیز ہے ایک روحانی ہے۔ دنیا دار ظاہری فیز سے متاثر ہوتے ہیں اسی سے من کی کیفیت بدلتی رہتی ہے۔ مگر روحانی فیز کو سمجھنے والے ہی استقامت پاتے ہیں۔
آخر میں قائد تحریک کی صحت و تندرستی کی دعا کے ساتھ وابستگان کے لئے بھی خصوصی دعا علامہ حافظ اقبال اعظم نے کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes