بے لوث خدمتات پر ڈاکٹر میرین جین کیلئے حکومت پاکستان کی طرف سے’’ تمغہ خدمت‘‘ – Kashmir Link London

بے لوث خدمتات پر ڈاکٹر میرین جین کیلئے حکومت پاکستان کی طرف سے’’ تمغہ خدمت‘‘

گلاسگو (کشمیر لنک رپورٹ) ہملٹن اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر میرین جین موریسن کو پاکستان میں خواتین کے ایک ہسپتال میں 31 سال تک مشنری خدمات سر انجام دینے پر حکومت پاکستان نے تمغہ خدمت سے نوازا ہے، کورونا وبا کے باعث وہ اسلام آباد میں یہ تمغہ وصول کرنے نہ جاسکیں، چنانچہ پاکستان قونصلیٹ گلاسگو میں ایک خصوصی تقریب منعقد کرکے قونصل جنرل آف پاکستان سید زاہد رضا نے ان کو صدر پاکستان کی طرف سے یہ تمغہ دیا۔

اس موقع پر مسز عروض رضا اور مسعود اختر قریشی نے بھی جین موریسن کی بھرپور خدمات پرانہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ قونصل جنرل آف پاکستان سید زاہد رضا نے تمغہ خدمت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک ٹوکن کے طور پر ہے ان نیک کاموں کا صلہ آپ کو اللہ کی طرف سے ملے گا۔

انکا مزید کہنا تھا حکومت پاکستان آپ کی شکرگزار ہے کہ آپ نے پاکستان میں غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کیا۔ میرین جین نے حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ خدمت کو اپنے لئے ایک بہت بڑی عزت افزائی قرار دیا۔

واضع رہے ڈاکٹر میرین جین نے اکتیس سال تک ملتان کے ایک ہسپتال میں مشنری خدمات سرانجام دیں تھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes