کشمیری عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم کے ذمہ دار بھارت کا مکروہ چہرہ ہر فورم پر بے نقاب ہونا ضروری ہے – Kashmir Link London

کشمیری عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم کے ذمہ دار بھارت کا مکروہ چہرہ ہر فورم پر بے نقاب ہونا ضروری ہے

لزبن ( ضیاء سید سے ) پرتگال کی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث اور ووٹنگ کا عمل مکمل تفصیلات کے مطابق ایک طویل عرصہ کے بعد مسئلہ کشمیر پر پرتگال کی پارلیمنٹ میں بحث کی گئی جس میں پارلیمنٹ کے ممبران نے بھر پور حصہ لیا مسئلہ کشمیر کی قرارداد حکومتی اتحاد میں شامل لیفٹ بلاک اور کیمونسٹ پارٹی نے بحث کے لیے پیش کی جب کہ اس سے قبل پاکستان پریس کلب پرتگال کے صدر ضیاء سید ۔ جنرل سیکرٹری سرفراز فرانسس ۔ پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کے سرپرست راجہ زاہد اقبال ۔ صدر شیخ عمر اور دیگر کی جانب سے قرار داد پارلیمنٹ میں جمع کروائی گئی تھی اس موقع پر لیفٹ بلاک کے ممبران پارلیمنٹ بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر سینیئر صحافی اور پاکستان پریس کلب پرتگال کے صدر ضیاء سید اور پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل پرتگال کے صدر غضنفر جاوید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پرتگیش پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہونا خوش آئند ہے اور گزشتہ چند سالوں میں جس طرح پرتگال میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے جس طرح آواز بلند کی اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا وہ قابل ستائش ہے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے ساتھ ساتھ پاکستانی تنظیمیوں اور میڈیا کا کردار ہمیشہ مثبت اور قابل ستائش رہا ہے ۔ہم سمجھتے ہیں کہ کشمیر کی عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم کو روکنے کے لیے بھارت کا مکروہ چہرہ ہر فورم پر بے نقاب ہو اور حکومت پاکستان کے موقف کو تقویت ملے ہماری جدوجہد جاری رہے گی

50% LikesVS
50% Dislikes