فرانسیسی صدر ایما نوئل میکرون کا گستاخانہ خاکوں سے لا تعلقی کا اعلان – Kashmir Link London

فرانسیسی صدر ایما نوئل میکرون کا گستاخانہ خاکوں سے لا تعلقی کا اعلان

پیرس (کشمیر لنک رپورٹ) دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں اور فرانسیسی اشیا کے بائیکاٹ کے بعد فرانسیسی صدر ایما نوئل میکرون نے گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے نیا بیان جاری کر دیاہے جس میں انہوں نے ان خاکوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف نیوز چینل الجزیرہ کو ایک انٹرویو مین ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کے حوالہ سے مسلمانوں کے جذبات کو سمجھتا ہوں مگر اسکی آڑ میں شرانگیزی کی اجازت نہیں دے سکتا۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ خاکے حکومت کی طرف سے نہیں جاری کئے گئے اور نہ ہی ایسے لوگوں کو سرکاری حمایت حاصل ہے۔

عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ وہ آزادی اظہار کو کبھی ختم نہیں کرسکتے حالانکہ انہیں علم ہے کہ دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار خود مسلمان ہیں۔ انہوں نے اپنے ملک میں گستاخانہ خاکوں سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں پریس آزاد ہے اور یہ آزاد پریس نے اپنا حق سمجھتے ہوئے کیا، حکومت قطعی اسکی پشت پناہی نہیں کررہی۔

انھوں نے مزید کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے حوالہ سے مسلمانوں کے جذبات میں سمجھ سکتا ہوں۔ لیکن میری اپنی بھی مجبوریاں ہیں مجھے ان مسلمانوں کو انتہا پسندوںسے بچانا ہے اور آزادی اظہار کا علم بھی بلند رکھنا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes