فرانس میں پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والا جعلی نیٹ ورک پکڑا گیا – Kashmir Link London

فرانس میں پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والا جعلی نیٹ ورک پکڑا گیا

پیرس (کشمیر لنک نیوز) بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور سازش بے نقاب، فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے بارے میں جعلی خبریں پھیلانے لگا، اس مقصد کیلئے جعلی ٹویٹر اکائونٹ استعمال کیا جارہا تھا۔ حقائق سامنے آنے پر ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک جعلی ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی جسکا پتہ چلنے پر ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس میں پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق بھارتی جعلی خبروں کی تردید کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کیخلاف خبریں بے بنیاد اور جعلی ہیں۔ فرانس میں مقیم پاکستانی قانون پسند شہری ہیں۔ دشمن عناصر جعلی ٹویٹر اکاؤنٹس سے جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ اس گمراہ کن معلومات میں واضح طور پر بھارتی پروپیگنڈے کا ہاتھ ہے۔


فرانس میں پریس قونصلردانیال سلیم گیلانی کی طرف میڈیا کو جاری سرکلر میں آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر مبینہ طور پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرانس کے نام سے بنائے گئے جعلی ٹوئٹر اکائونٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کا صرف ایک ٹوئٹر اکائونٹ ہے جو کہ ’پاک ان فرانس‘ کے نام سے بنایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سفارتخانے کی طرف سے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ اگر وہ سفارتخانہ پاکستان فرانس کا کوئی اور ٹوئٹر اکائونٹ دیکھیں تو اسے فوراً ٹوئٹر، فیک نیوز بسٹر، فارن آفس پی کے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اکائونٹس پر رپورٹ کریں۔


ʼقونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرانس‘ کے نام سے ایک جعلی اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ʼوزیراعظم عمران خان کی تنقید کے بعد ہمارے شہریوں کو فراہم کردہ 183 وزٹ ویزے مسترد کردئیے گئے‘۔ اسی ٹوئٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ʼمکمل دستاویز رکھنے والے 118 شہریوں کو جبری طور پر ڈی پورٹ کردیا گیا اور اپنے شہریوں کو عارضی طور پر رکنے کی اجازت دینے کے لیے ہم فرانسیسی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔


واضع رہے یہ حرکت ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے امت مسلمہ پر فرانس میں پہلے ہی عرصہ حیات تنگ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes