پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ: اعصام الحق کا سفید پٹی باندھ کرگستاخانہ خاکوں کے خلاف پر امن احتجاج – Kashmir Link London

پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ: اعصام الحق کا سفید پٹی باندھ کرگستاخانہ خاکوں کے خلاف پر امن احتجاج

لندن (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے ورلڈ کلاس ٹینس سٹار اعصام الحق نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال ہونے والے پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں دنیا کو ایک پیغام دینگے کہ اسلام سمیت کسی بھی مذہب کی توہین کوئی بھی کھلاڑی قبول نہیں کرے گا۔

اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر بذریعہ ویڈیو شیئرنگ کیا ہے، اس ویڈیو میں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بطور ایتھلیٹ ایک سبق سیکھا ہے اور وہ ہے سب کا احترام کرنا، اظہار رائے کی آزادی کا مقصد یہ نہیں کہ کسی کے عقیدے یا مذہب کی توہین کی آزادی ہو۔


پیغام میں اعصام الحق کا مزید کہنا تھا یہ افسوس کی بات ہے کہ فرانس کا سربراہ مملکت ایسے عمل کی حمایت اور حوصلہ افزائی کررہا ہے جو گستاخانہ ہیں، اسلام صرف اور صرف امن اور سب کے احترام کا درس دیتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ کہ وہ پیرس ماسٹرز کے دوران ٹینس کورٹ میں بازوؤں پر سفید پٹی باندھ کرگستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے خلاف پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

واضع رہے یہ ٹورنامنٹ 31 اکتوبر سے 8 نومبر تک جاری رہے گا۔ جس میں دنیا کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
اپنے پیغام میں اعصام الحق نے دنیا بھر کے ایتھلیٹس سے ایسا کرنے کی اپیل کرتے ہوئےکہا کہ بطور انسان اور کھلاڑی یہ کہوں گا کہ ہم کسی مذہب کی توہین قبول نہیں کرسکتے۔ امید رکھتا ہوں کہ بطور اتھلیٹ سب کھلاڑی اس حقیقت کو مانیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes