تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو سپر اوور میں شکست، سیریز دو ایک سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی – Kashmir Link London

تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو سپر اوور میں شکست، سیریز دو ایک سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی، تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو سپر اوور میں شکست۔ سیریز کے آخری میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا، سپر اوور میں پاکستان ٹیم مہمان ٹیم کو صرف 3 رنز کا ہدف دے سکی جسے زمبابوے نے آسانی سے پورا کرلیا۔

سپر اوور میں پاکستانی بلے باز ایک بار پھر ناکام رہے، افتخار احمد، فخر زمان اور خوشدل شاہ کوئی بھی باؤنڈری لگانے میں ناکام رہے جبکہ مزربانی نے افتخار احمد اور خوشدل شاہ کو آؤٹ کر دیا۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم 279 رنز کے ہدف کا تعاقب نو وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز ہی بنا سکی۔


کپتان بابر اعظم نے سینچری مکمل کی جبکہ وہاب ریاض نے بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سینچری بنائی۔ وہاب ریاض اور بابر اعظم کے درمیان ایک سو سے زائد رنز کی شراکت قائم ہوئی، ویاب ویاض 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے شان ولیمز نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے ایک چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے 118 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے جبکہ سکندر رضا 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین پانچ وکٹیں حاصل کر کے کامیاب ترین بولر رہے جبکہ وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


پاکستان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز پہلے ہی دو صفر سے جیت چکا تھا جسکی بنا کر ون ڈے سیریز کی ٹرافی اسکے حصے میں آئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes