ویانا کے دہشت گرد حملے میں متعدد افراد کی جانیں بچانے والے مسلمان نوجوانوں کو میئر کا خراج تحسین – Kashmir Link London

ویانا کے دہشت گرد حملے میں متعدد افراد کی جانیں بچانے والے مسلمان نوجوانوں کو میئر کا خراج تحسین

ویانا (کشمیر لنک نیوز) ویانا کے میئر مائیکل لڈوگ نے دو ترک مسلمان نوجوانوں سے ملاقات کرکے انہیں انکی بہادری اور جرات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان نوجوانوں نے پیر کی شب آسٹریا کے دارالحکومت پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کی جان بچائی تھی۔
ویانا کے میئر نے اپنی جانوں کی پروای کئے بغیر دہشت گردانہ حملے میں مداخلت کرتے ہوئے حملے کو مزید سنگین نتائج پیدا کرنے سے روکنے اور لوگوں کی جان بچانے ترک نوجوانوں میکائیل اوزین اور رجب طیب گل تیکن کو مبارکباد پیش کی۔

یہ ملاقات بلدیہ کے ہیڈ آفس میں ہوئی۔ اس موقع پر میئر نے کہا کہ دہشت گردی ہمیشہ جمہوریت کو غیر مستحکم رکھے گی، لوگوں پر جسمانی اور نفسیاتی زخم لائے گی۔ مضبوط معاشرہ اس کے خلاف اٹھ کھڑا ہوگا۔


بعد ازاں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر بھی کیا اور تصویر کیساتھ لکھا کہ “میں نے ان ترک شہریوں سے ملاقات کی جنہوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر پولیس کو بچایا“۔
پیر کی رات اور علی الصبح منگل کے روز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہوئے اس دہشت گردانہ حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جبکہ سکیورٹی فورسز نے اس واقعے کے مرتکب دہشت گردوں پر قابو پالیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes