پاک زمبابوے سیریز؛ ٹی ٹونٹی میں بھی پاکستان کا فاتحانہ آغاز، پہلا میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا – Kashmir Link London

پاک زمبابوے سیریز؛ ٹی ٹونٹی میں بھی پاکستان کا فاتحانہ آغاز، پہلا میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر) ون ڈے سیریز میں فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی میں بھی فاتحانہ آغاز، پہلے میچ میں ہی حریف ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی۔


ایک سو ستاون رنز کے ہدف کو پاکستانی بلے بازوں نے چار وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ کپتان بابر اعظم نصف سینچری مکمل کرنے کے بعد 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان 19جبکہ حیدر علی سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔


محمد حفیظ 36 رنز بنانے کے بعد اس وقت آؤٹ ہوئے جب پاکستان زمبابوے کا سکور برابر کرچکا تھا۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف مہنگے بولر ثابت ہوئے جنہوں نے چار اوورز میں 35 رنز دیے۔ حارث رؤف نے چار اوور میں 25 رنز کے عوض دو جبکہ محمد حسنین نے چار اوورز میں 25 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ وہاب ریاض نے چار اوورز میں 37 رنز دیے اور دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آج ڈیبیو کرنے والے عثمان قادر نے تین اوورز میں 24 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
زمبابوے کے مڈل آرڈر بلے باز 20 سالہ ویسلے مدھویری نے دھواں دار بیٹنگ کی۔ انہوں نے 48 گیندوں پر 70رنز بنائے۔

زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر کل 156 رنز بنائے۔ بہترین بلے بازی پر فاتح کپتان بابر اعظم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes